لوئر چترال پولیس کی جانب سے شہریوں کو دہلیز تک انصاف کی فراہمی کا مشن۔

Print Friendly, PDF & Email

چترال ( نمائندہ چترال میل )لوئر چترال پولیس کی جانب سے شہریوں کو دہلیز تک انصاف کی فراہمی کا مشن۔

ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ شیر اکبر کے خصوصی احکامات اور ڈی۔پی۔او لوئر چترال افتخار شاہ کی ہدایت پر شہریوں کو دہلیز تک انصاف کی فراہمی کے سلسلے میں افغان بارڈر کے نزدیک تھانہ ارندو میں کھلی کچہری کا انعقاد

ایس ڈی۔پی۔او سرکل دروش اقبال کریم کی سربراہی میں ایس۔ایچ۔او تھانہ ارندو SI عبدالاحد نے کھلی کچہری کے دوران شہریوں کے پولیس سے متعلق مسائل،شکایات سن کر موقع پر متعلقہ آفیسران کو احکامات و ہدایات جاری کردیں۔

ڈی۔پی۔او لوئر چترال کی قیادت میں شہریوں کو سہولت فراہم کرتے ہوئے تھانہ کی سطح پر انصاف کی فراہمی کو یقینی بنا رہے ہیں۔

ضلع ہذا کے تمام سرکلز میں کھلی کچہریاں منعقد کرکے شہریوں کو ان کے مسائل کے حل کے لیے ان کے گھروں کے قریب ترین فورم مہیا کیا جائے گا۔