چترال ( نمائندہ چترال میل )لواری ٹنل اور گردونواح میں ہلکی برفباری ہو رہی ہے اور اب تک 7 انچ برف پڑچکی ہے، تاحال ٹریفک معمول کے مطابق رواں دواں ہے۔ لواری ٹنل اپروچ روڈ پر خطرناک موڑ اور زیادہ اترائی/چڑھائی کی وجہ سے پھسلن اور ممکنہ حادثات سے بچنے کیلئے ڈرائیورز اور عوام الناس کو ہدایات کی جاتی ہے کہ
👈غیرضروری سفرخاص کر علی الصبح اور رات کے وقت سفرسیگریزکریں.
👈 ڈرائیور حضرات اپنے ساتھ سنو چین ضرور رکھ لیں تاکہ ٹنل اپروچ روڈ پرغیر ضروری پریشانی اور تاخیر سے بچ سکیں۔
👈برفباری یا دھند کے دوران ہیڈلائٹ لوبیم، مخصوص فوگ لائٹس روشن رکھ کر اور گاڑی کے ڈبل اشارے آن رکھ کر گاڑی چلائیں.
👈گاڑی کی رفتار مخصوص حد کے اندر رکھیں اور گاڑیوں کے درمیان ذیادہ فاصلہ رکھیں.
👈سفر سے پہلے گاڑی کیلائٹس اور وائیپر وغیرہ چیک کر لیں۔
👈موجودہ روڈ اور موسم کی صورتحال سے با خبر رہنے کیلئے پولیس ایمرجنسی نمبر 15 یا پولیس کنٹرول روم نمبر 0943/412959 پر کال کرکے معلومات حاصل کریں۔