چترال (نمائندہ چترال میل )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال ریشم جہانگیر کی زیرِ صدارت ڈی۔پی۔او آفس بلچ میں ہفتہ وار اردرلی روم کا انعقاد کیا گیا۔
رواہ ہفتے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران میں تعریفی اسناد و نقد انعامات تقسیم
اردرلی روم کے دوران مختلف پولیس افسران و اہلکاروں نے اپنے محکمانہ مسائل، درخواستیں اور اپیلیں پیش کیں، جنہیں ڈی۔پی۔او نے بغور سنا اور متعلقہ افسران کو میرٹ اور قواعد و ضوابط کے مطابق فوری کارروائی اور حل کے احکامات جاری کیے۔
اس موقع پر ڈی۔پی۔او لوئر چترال نے کہا کہ پولیس فورس کی فلاح و بہبود، مسائل کا بروقت ازالہ اور شفاف احتساب محکمہ کی اولین ترجیحات ہیں۔
انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران و اہلکاروں کی حوصلہ افزائی جبکہ غفلت اور بدعنوانی پر کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔





