چترال ( نمائندہ چترال میل )ڈی۔پی۔او آفس بلچ لوئر چترال میں پروموشن بیجز لگانے کی تقریب
انسپکٹر سے ڈپٹی سپرٹنڈنٹ اف پولیس کے عہدے پر ترقی پانے والے آفیسر اکبر شاہ کے اعزاز میں پر وقار تقریب۔
ڈی۔پی۔او لوئر چترال افتخار شاہ اور ایس۔پی۔انوسٹی گیشین عتیق الرحمن نے اکبر شاہ کو ترقی کے بیجزز لگائے۔
اس موقع پر ڈی۔ایس۔پی۔ہیڈکوارٹر تمیزالدین، ایس۔ڈی۔پی۔او سرکل چترال سجاد حسین, ڈی۔ایس۔پی سکیورٹی اقبال الدین،پی۔اے ٹو ڈی۔پی۔او لوئر چترال نور زمان انچارچ ڈی۔ایس۔بی برانچ انسپکٹر علی احمد اور دیگر افسران نے شرکت کی۔
ڈی۔پی۔او لوئر چترال نے ترقی پانے والے آفیسر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور اپنے فرائض محنت،دیانت داری اور مزید جانفشانی سے سرانجام دینے کی تلقین کی۔