پشاور ( نمائندہ چترال میل) مارخور رمضان فٹسال لیگ سیزن ون 2026 اپنے اختتام کو پہنچ گئی۔ اس لیگ میں کل 10 ٹیموں نے حصہ لیا اور سات دن تک جاری رہنے والے مقابلوں کے بعد آج مسٹر کوٹ فٹسال گرانڈ حیات اباد میں فائنل کھیلا گیا۔ فائنل میں برور ایف سی اور F1 ایف سی کے درمیان کانٹے دار مقابلہ ہوا۔ پانچ کے مقابلے میں 1 گولز سے برور ایس سی نے فائنل اپنے نام کیا۔ فاتح ٹیم کو کلرز اف چترال کی طرف سے ایک خوبصورت کپ اور 75000 کیش انعام دیا گیا۔
فائنل کے موقع پر مسٹرکوٹ فٹبال گراؤنڈ میں تماشائیوں کی بڑی تعداد موجود تھی، اور یہ چترال کی تاریخ کی پہلی فٹسال لیگ تھی جو پشاور میں منعقد ہوئی۔ لیگ میں چترال کے ٹاپ پاکستان لیول کھلاڑیوں نے حصہ لیا اور شائقین نے بھرپور جوش و خروش کے ساتھ کھیل کا لطف اٹھایا۔
فائنل کے مہمان خصوصی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز باجوڑ کے صدر لالی جان پختونیار تھے۔ اس کے علاوہ لیگ کے دیگر اسپانسرز اور ڈائریکٹرز جن میں شامل مارخور اسٹمیمولنٹ ڈرنک سے افتخار اور سعاد،آمین ہاؤسنگ ون کے ڈائریکٹر جان محمد
سرتاج احمد المائیدہ ایلیگینشیا کے ایم ڈی رفیع اللہ،
چترال ریئل اسٹیٹ کے سی او امیر نواز۔ سح ایم ڈی کے دائرکٹر محمد اکرام رنگولی کے ساتھی. غیاث کاسمیٹکس کاخانو مارکیٹ۔ بحرام پرفیوم اف نواب مارکیٹ۔ چترال کے سابق ناظم سرتاج احمد خان، لیجنڈری فٹبال پلیئر فیصل محمود اور افتاب غازی تھے
اس کے علاوہ چترال کے سابق صدر اور معروف شخصیات، پشتون بھائیوں، اور دیگر مہمانوں نے بھی اس لیگ کو کامیابی سے سپورٹ کیا۔ کلرز اف چترال کی طرف سے یہ پہلا سیزن ون کا انعقاد تھا،
آخر میں کلرز آف چترال کے سی ای او مہتاب ضیاب نے اپنے خطاب میں تمام کھلاڑیوں، سپونسرز گیسٹز، مہمانانِ خصوصی، اور تماشائیوں کا شکریہ ادا کیا۔





