داد بیداد۔۔دوحہ میں تعلیم کا شہر۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی

Print Friendly, PDF & Email

دنیا میں کیمبر ج اور اکسفورڈ کویو نیور سٹی کا شہر کہا جا تا ہے کیونکہ وہاں پہلے یو نیور سٹی بنی پھر شہر وجود میں آیا خلیجی ملک قطر کے دار الخلا فہ دوحہ میں مدینتہ التعلیمیہ کے نا م سے ایجو کیشن سٹی قائم کیا گیا ہے اس شہر میں قائم حماد بن خلیفہ یو نیور سٹی کے کیمپس کو وسیع وعریض رقبے پر تعمیر کر کے اس جگہ کا نا م ایجو کیشن سٹی رکھ دیا گیا ہے اور یہاں چھ بڑی عالمی یو نیورسٹیاں اور بھی قائم ہیں ہم نے جا رج ٹاون یو نیور سٹی، ٹیکساس یونیور سٹی اور نارتھ ویسٹ یونیور سٹی کے کیمپس بھی دیکھے حماد بن خلیفہ یونیورسٹی کی عما رت کے ڈیزائن میں اسلا می فنون کا خا ص خیال رکھا گیا ہے عما رت کے جڑواں مینار دور سے نظر آتے ہیں اس لئے اس کو ذو مینار ین (Twin towers) کہا جا تا ہے عمارت پا نچ ستونوں پر کھڑی ہے جو اسلا م کے ارکان خمسہ پا پنج بنائے اسلام کی عکا سی کر تے ہیں ایک ستون پر کلمہ طیبہ اور ایمان سے متعلق آیات کریمہ کی خوش خطی جلی حروف میں کی گئی ہے دوسرے ستون پر نما ز، تیسرے ستون پر روزہ چوتھے ستون پر زکوۃ اور پانچویں ستون پر حج کی منا سبت سے آیات کریمہ لکھوائے گئے ہیں دلچسپ امر یہ ہے کہ ستونوں کو عمودی انداز میں نہیں اٹھا یا گیا بلکہ درخت کی جڑوں کی طرح سورہ ابراہیم کی آیت 24کے مصداق افقی انداز میں تعمیر کیا گیا ہے جس کو مذکورہ آیت کا علم نہیں وہ حیراں ہو گا کہ اتنی بڑی عمارت ایسے ٹیڑھے ستونوں پر کس طرح قائم ہے؟ یونیورسٹی میں 6ڈسپلنز کے الگ الگ کا لج ہیں مثلا ً کا لج آف سائنس اینڈ انجینرنگ، کا لج آف ہیو منیٹیز اینڈ سوشل سائنسز، کا لج آف اسلا مک سٹڈیز، کا لج آف لاء، کا لج آف ہیلتھ اینڈ لائف سائنسز، کا لج آف پبلک پا لیسی ان شعبوں میں گریجو یٹ، پوسٹ گریجو یٹ، ڈاکٹورل اور پوسٹ ڈاک ریسرچ کے موا قع دستیاب ہوا کر تے ہیں، اسلا می نقطہ نظر اور تحقیق پر یو نیورسٹی کا خصو صی فوکس ہے، کا لج آف پبلک پا لیسی میں پرو فیسر ڈاکٹر طارق اللہ خان اب نہیں ہیں انہوں نے ملا ئشیا کی یونیورسٹی میں نئی ذمہ داری قبول کی، میری ملا قات پرو فیسر نسیم شاہ شیرازی سے ہوئی کا لج آف اسلا مک سٹیڈیز میں پر و فیسر بسمہ دجا نی سے ملنے کا اتفاق ہوا، یونیور سٹی سے تھوڑے فاصلے پر قطر نیشنل لائبریری ہے یہاں 10لا کھ کتا بوں کے ساتھ 5لا کھ آن لائن ٹائٹلز اور چار ہزار قلمی نسخوں کے قیمتی ذخا ئر ہیں لائبریری کوبرٹش لائبریری اور دی لائبریری آف کانگریس کی طرح جدید ترین خطوط پر استوار کیا گیا ہے ڈاکٹر بشریٰ فیضی نے مجھے لائبریری میں شعبہ ورثہ (Heritage) کے سر براہ ڈاکٹر حسین سے ملوایا ان کا شعبہ لائبریری کے اہم شعبوں میں شما ر ہوتا ہے میں نے پو چھا آپ یہ نا یا ب اور نا در قلمی نسخے کہاں سے لاتے ہیں انہوں نے کہا عموماً ہم عالمی نما ئشوں میں نیلام ہونے والے نسخے بھاری قیمت دیکر حا صل کر تے ہیں، روا یتی ذرائع سے قلمی نسخے تلا ش کر تے ہیں جن خاندانوں میں علم و ادب کا ورثہ پا یا جا تا ہے ان سے رجوع کیا جا تا ہے مگر ایک غیر رسمی اور غیر روایتی ذریعہ بھی ہے یہ وہ راستہ ہے جس راستے سے پھیری والے (Hawkers) گاوں گاوں اور گھر گھر گھوم کر پرانی چیزیں، پرانے اشیاء اور بوسیدہ کتابیں اکھٹی کر تے ہیں، کئی اہم قلمی نسخے پھیری والوں سے خرید ے جا تے ہیں لائبریری کے ورثہ سیکشن کا دورہ کرکے بندہ ہزاروں سال پرانے دور میں چلا جا تا ہے، یہاں کی ہر چیز قابل ذکر ہے خصوصاً عربی کے قدیم شہکار کلیلہ و دمنہ کا قلمی نسخہ جا ذب نظر تھا، قرآن پا ک کی گیلیری میں خط محقق اور خط بہاری کے نا م سے دو پرانے خط دیکھنے کو ملے، یہاں 1000قلمی نسخے چین سے لائے گئے ہیں جو وسطی ایشیا کے قدیم ورثے کا حصہ ہیں، ہم اس شعبے میں کھوئے ہوئے تھے کہ سمیع اللہ نے ہماری تو جہ فیفا 2022کی الگ گیلری کی طرف مبذول کی یہاں اس ایونٹ کے تمام سنگ میل رکھے گئے ہیں قطر نے نہا یت کٹھن مقا بلے کے بعد فیفا 2022کا قرعہ فال جیتا تھا اور مشکل حالات میں بہترین انتظامات کر کے دنیا کو حیران کر دیا تھا میں نے خا س طور پر بنا ئے گئے 8سٹیڈیمز میں سے اس ما ڈل کو غور سے دیکھا جو قدیم بدووں کے خیمے کے طرز پر ڈیزائن کیا گیا تھا، یونیور سٹی اور لائبریری کے درمیان ایک باغ آتا ہے جس میں ایسے درختوں کو اگا یا گیا ہے جن کا قرآن شریف میں ذکر ہے مثلاً زیتون، انجیر، انگور، انار، کھجور وغیرہ گویا یہ باغ بھی لائبریری سے کم نہیں، یونیور سٹی کے اندر ٹرام چلتی ہے اور یو نیور سٹی سے دوحہ مر کز جا نے کے لئے میٹرو دستیاب ہے دوحہ کا میٹرو سٹیشن بھی ٹو کیو، بیجنگ اور نیو یارک کی طرح جدید ترین سٹیشن ہے۔