چترال ( نمائندہ چترال میل )حالیہ شدید برفباری کے بعد جہاں پھسلن کے باعث سفر کرنے میں دشواریاں پیش آرہے ہیں وہاں لوئر چترال ٹریفک پولیس وارڈنز برف سے جمی سڑکوں پر مٹی ڈالنے کے ساتھ ساتھ ٹریفک کی بلا تعطل روانی کو یقینی بنارہے ہیں۔
حالیہ برفباری کی وجہ سے لوئر چترال کے اکثر مقامات پر سڑکوں پر برف جمنے سے ٹریفک کی روانی میں مشکلات پیش آرہی تھی اور ٹریفک حادثات کا بھی خدشہ تھا۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال افتخار شاہ کیخصوصی ہدایت پر انچارچ ٹریفک وارڈن پولیس ASI فضل کریم اپنے ٹیم کے ہمراہ مختلف مقامات پر سڑکوں پر جمی برف کو صاف کرکے مٹی ڈال کر ٹریفک کی روانی کو یقینی بنارہے ہیں۔
لوئر چترال میں شدید برفباری کی وجہ سے مختلف مقامات پر سڑکوں پر برف جمنے کی وجہ سے پھسلن کے خطرات ہیں اور کسی بھی ناخوشگوار حادثے کا سبب بن سکتے ہیں۔
لہذا ڈرائیور حضرات سے اپیل ہے کہ وہ دوران سفر احتیاطی تدابیر کا خاص خیال رکھیں۔