داد بیداد۔۔ برادر اسلا می ملک قطر میں۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی

Print Friendly, PDF & Email

”منظر“پاکستان کی تاریخ و ثقافت کا آئینہ ہے جو آج کل برادر اسلا می ملک قطر کے دارا لحکومت دوحہ میں زیر نما ئش ہے اور یہ نما ئش قطر کے قومی عجا ئب گھر میں لگی ہوئی ہے ہم نے عجا ئب گھر کے ٹکٹ لئے اور سب سے پہلے منظر جا پہنچے اب یہ بتا نے کی چنداں ضرورت نہیں کہ قطر کا قومی عجا ئب شہر کے بڑے عجا ئب گھروں میں سب سے بڑا بھی ہے اور سب سے منفرد بھی ہے یہاں قطر کی تاریخ کو تھری ڈی ٹیکنا لو جی کے ذریعے 20بڑی گیلریوں میں فلم کی صورت میں اس طرح دکھا یا گیا ہے کہ تاریخ کے ساتھ ساتھ قدرتی ماحول، نبا تات، حیوا نات، چرند، پرند، درنداور کیڑ ے مکوڑے، خشکی اور پا نی میں زند گی کی تما م رونقیں انسا نی بود و باش کے بدلتے مو سموں اور ارتقا پذیر مر حلوں کے ساتھ ملتی ہیں آپ کو صحرا کی اندھی بھی ملتی ہے اور سمندری طوفان بھی دیواروں پر ہیبت نا ک صورتوں میں دوڑ تا ہوا نظرآتا ہے ایسے عجا ئب گھر کے عجا ئبات اور نوادرات میں پا کستان کی الگ گیلری اور اس کے اندر تاریخ و ثقا فت کی نمائش ایک اعزاز ہی نہیں افتخار سے پُراحساس بھی ہے اس احساس کے ساتھ ہم گیلری میں داخل ہوئے بائیں طرف جس چیز نے ہماری تو جہ حا صل کی وہ 15اگست 1947کے اخبارات سے صفحہ اول کی شہ سر خیوں کے اصلی تراشے تھے جن میں پا کستان کے قیا م کی خبر آئی تھی آگے مہا جرین کے قافلوں کی تصاویر، کرا چی اور لا ہور کے نقشے اور نقشوں میں قیام پا کستان کے وقت جو منا ظر تھے ان کو دکھا یا گیا تھا ایک دوسرے ہا ل میں وطن عزیز کی سما جی اور معا شرتی منا ظر کو بڑے آر ٹسٹوں کے کینو س پر دکھا یا گیا تھا ان میں پا کستانیوں کے ساتھ ساتھ غیر ملکی نا ظرین کے لئے بھی دلچسپی کا مواد مو جود تھا ایک اور ہا ل میں پا کستان میں انسا نی مساوات اور عورتوں کے حقوق کا زائچہ دکھا گیا تھا آر ٹسٹوں نے اپنے فن کا جی بھر کر مظا ہرہ دکھا یا تھا جسے غیر ملکی بہت سراہ رہے تھے، میرے لئے اتنا ہی کا فی تھا کہ ”منظر“ پاکستان کا ہے، میں نے گل جی، آذر زوبی،اسلم کمال، عبدالرحمن چغتائی اورا پنے مر شد صادقین کے فن پاروں کو تلا ش کیا جو منظر سے با ہر تھے صادقین یا دآتے ہی ان کی ایک ربا عی بھی یا د آئی مولانے عدم رکھ دیا میرے آگے، دی لو ح قلم رکھ دیا میرے آگے، کوزہ دیا کو زے میں بھرنے کو، اک بحر کرم رکھ دیامیرے آگے ڈاکٹر عامر منیر نے کہا خطا طی کے شہہ پا روں کی نما ئش اسلا می فنون کے عجا ئب گھر میں ہوگی میں نے کہا وہاں بھی پا نچ چھ گھنٹے لگیں گے انہوں نے لقمہ دیا وہ 12گھنٹوں سے کم وقت نہیں لے گا اس لئے وہاں نما زوں کا بھی اہتمام ہے کھا نے پینے کا معقول انتظام ہے یہ حقیقت میں اسلا می فنون کا عجا ئب گھر ہے 5منزلہ عجا ئب گھر سمندر کے کنا رے بنا یا گیا ہے حجروں، دریچوں اور بر آمدوں سے جھا نکتے ہوئے ایسا لگتا ہے کہ ہم کشتی میں سوار ہیں یا جہاز کے عرشے پر کھڑے ہیں عجا ئب گھر دیکھنے کے لئے سمعی رہنما (آڈیو گائیڈ) دستیاب ہے جسے مو بائل سیٹ پر کیو آر کوڈ کی مدد سے آپ منتقل کر سکتے ہیں اور حسب ضرورت سما عت کر سکتے ہیں، سب سے پہلے ہم مخطوطات کے شعبے میں گئے، یہاں قرآن پا ک کے نا در اور نا یا ب مخطو طے رکھے گئے ہیں اندلس میں امو ی اقتدار کے دور کا مخطو طہ سب سے نما یا ں نظر آیا یہ 1313عیسوی کا مخطو طہ ہے آبِ زر سے لکھا گیا ہے ایک جگہ شیشے کے اندر بر صغیر کے مشہور شاعر مولانا عبد الرحمن جا می کا فارسی دیوان ہے جسے خط نستعلیق میں کمال مہا رت سے لکھ کر مولانا جا می کے کلا م کی طرح امر کر دیا گیا ہے، بے ساختہ مولانا جا می کی نعت شریف اور ام جیبہ کی آواز یا د آگئی گل زرخت امو ختہ نا زک بدنی را، بلبل زتو اموختہ شیرین سخنی را، از جا می بیچارہ برسا نیدسلا م، بدرگہ دربار سول مدنی را مخطوطات کی گیلری سے طرز تعمیر، اسلوب ارائش، طرز معا شرت، اسلا می لباس، قالین با فی اور دیگر اسلا می فنون کی گیلریوں میں گئے اس بات کی خو شی ہوئی کہ قطر کی حکومت نے عرب اور عجم کے امتیاز کو مٹا تے ہوئے عثما نی تر کوں اور سا سانی ایران کا اسلا می ورثہ بھی اپنے عجا ئب گھر میں محفوظ کیا ہے علا مہ اقبال نے سچ کہا تھا نہ افغانیم و نہ ترک و تاتا ریم چمن زا دیم واز یک شا خسار یم، تمیز رنگ و بو برما حرام است، کہ ما پرور دہ یک نو بہار یم