سٹی چترال پولیس کی کامیاب کاروائیاں، منشیات فروشوں سے بھاری مقدار میں چرس اور آئس برامد

Print Friendly, PDF & Email

چترال ( نمائندہ چترال میل )سٹی چترال پولیس کی کامیاب کاروائیاں، منشیات فروشوں سے بھاری مقدار میں چرس اور آئس برامد

ایس۔ڈی۔پی۔او سرکل چترال سجاد حسین کی سربراہی میں ایس۔ایچ۔او تھانہ سٹی چترال SI قربان پناہ اور ٹیم نے دوران گشت منشیات فروش نوید احمد ولد مشرف سکنہ خورکشاندہ کے قبضے سے 1030 گرام چرس، ASI وزیر عیلشاہ اور ٹیم نے دوران گشت منشیات فروش ناصر اللہ ولد اسد اللہ سکنہ ریحانکوٹ کے قبضے سے 1223 گرام چرس برامد کئیں۔

اس کے علاوہ IHC نور حسین نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش کلیم اللہ ولد حضرت اللہ سکنہ خورکشاندہ کے قبضے سے 42 گرام آئس برامد

مجموعی طور پر 2 کلو 253 گرام چرس اور 42 گرام آئس برامد

ملزمان گرفتار, مزید تفتیش جاری