چترال ( نمائندہ چترال میل )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال افتخار شاہ نے ہوٹل ایسوسی ایشین لوئر چترال کے ممبران کے ساتھ اپنے آفس بلچ میں خصوصی ملاقات کی
اس موقع پر ایس۔ڈی۔پی۔او سرکل دروش اقبال کریم، ایس۔ڈی۔پی۔او سرکل چترال سجاد حسین، صدر ہوٹل ایسوسی ایشین لوئر چترال ادریس احمد خان اور دیگر ممبران بھی موجود تھے۔
ڈی۔پی۔او لوئر چترال نے ہوٹل آئی ایپ کے استعمال، افادیت اور موجودہ سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر اس ایپ کی اہمیت پر تصیلی گفتگو کی۔
ڈی۔پی۔او لوئر چترال نے علاقے میں سیاحت کے فروغ دینے میں ہوٹل ایسوسی ایشین کے کردار کی تعریف کی اور کہا لوئر چترال پولیس متعلقہ اداروں اور ہوٹل ایسوسی ایشین کے ساتھ ملکر سیاحت کو فروغ دینے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گی۔
اس موقع پر تمام ممبران نے کہا کہ وہ ہوٹل ایپ کے استعمال کو یقینی بنائیں گے اور لوئر چترال پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کریں گے۔