چترال ( نمائندہ چترال۔میل )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال ریشم جہانگیر نے لاوی ہائیڈرو پاور پراجیکٹ شیشی کوہ کا دورہ کرکے سکیورٹی انسپکشن کیا
اس موقع پر ایس۔پی سکیورٹی ایس-ایس-یو وحید اللہ،DPM نظام، AD لاوی پراجیکٹ لقمان، ایس۔ایچ۔او تھانہ دروش SI ابرار احمد،اسپشل سکیورٹی یونٹ کے افسران لاوی ہائیڈرو پاور پراجیکٹ سٹاف ممبرز اور دیگر پولیس افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔
سیکورٹی انتظامات اور دیگر امور کے حوالے سے ڈی۔پی۔او لوئر چترال کو تفصیلی بریفنگ دی گئ۔
ڈی۔پی۔او لوئر چترال نے پراجیکٹ میں کام کرنے والے انجنئیرز اور دیگر سٹاف کے ساتھ ملاقات کی اور پراجیکٹ میں کام کرنے والے ملکی و غیر ملکی افراد کے رہائش گاہوں, پراجیکٹ سائٹس کی چار دیواری,خاردار تاروں، CCTV کیمروں اور دیگر سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی معائنہ کیا۔
سیکورٹی پر مامور جوانوں سے ملیں ان کو موجودہ ملکی حالات کے پیش نظر ہائی الرٹ ہوکر ڈیوٹی سر انجام دینے کی ہدایات دی
ہح

ں۔
شعبہ تعلقات عامہ ڈسٹرکٹ لوئر چترال پولیس



