۔
چترال(نمائندہ چترال میل) ضلعی پولیس میں افسران کے تقرر و تبادلوں کا باضابطہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے، جس کے تحت مختلف تھانوں اور یونٹس میں تعینات افسران کو نئی ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لویر چترال رفعت اللہ خان نے بعض تھانوں کے ایس ایچ اوز کا تبادلہ عمل میں لاتے ہوئے انسپکٹر علی احمد کو ایس ایچ او چترال سٹی سے پولیس لائن تعینات کیا ہے جبکہ انسپکٹر اکبر عزیز کو پولیس لائن سے ایس ایچ او کوغوزی مقرر کر دیا گیا۔ انسپکٹر قربان پناہ کو ایس ایچ او لوٹکوہ سے کلیدی تنصیبات لوئر چترال کا انچارج بنا دیا گیا ہے۔ اسی طرح ایس ایچ او دروش بلبل حسن کو سٹی پولیس اسٹیشن کا ایس ایچ او لگایا گیا ہے۔ بلبل حسن کی سٹی پولیس اسٹیشن میں تیسری مرتبہ تعیناتی ان کی پیشہ ورانہ قابلیت اور اعلیٰ افسران کا ان پر اعتماد کا مظہر ہے۔ اسی ظرح سب انسپکٹر ابرار احمد کو پولیس لائن سے ایس ایچ او دروش تعینات کیا گیا ہے۔ سب انسپکٹر فضل کریم کو پولیس لائن سے ایس ایچ او ارندو اور سب انسپکٹر امتیاز احمد کو کوغوزی سے لوٹکوہ میں بطور ایس ایچ او ٹرانسفر کیا گیا ہے۔
مزید برآں سب انسپکٹر عبدالاحد کو ارکاری سے پولیس لائن، سب انسپکٹر عبدالوکیل کو رمبور سے ارکاری، اور سب انسپکٹر عبدالرشید کو ارندو سے رمبور تعینات کیا گیا ہے۔ سب انسپکٹر عادل احمد بیگ کو پولیس لائن سے ٹریفک اسٹاف لوئر چترال کا انچارج مقرر کیا گیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق سب انسپکٹر اقبال حسین کو دروش آپریشن سے پولیس لائن، سب انسپکٹر رفیع اللہ کو چترال سٹی سے ارندو، اے ایس آئی جنگباز خان کو ٹریفک اسٹاف سے دروش، اور اے ایس آئی رحمت خان کو لواری ٹنل سے پولیس لائن منتقل کرنے کی تفصیل بھی شامل ہے۔
اسی طرح پی/اے ایس آئی اظفر عالم کو چترال سٹی سے اے ایس ایچ او چترال سٹی جبکہ پی/اے ایس آئی نثار احمد کو مروئے پولیس پوسٹ سے لواری ٹنل تعینات کر دیا گیا ہے۔


