لوئر چترال پولیس کے منسٹیریل اسٹاف کے ٹرانسفر / ریٹائرمنٹ کے موقع پر الوداعی پروگرام کا انعقاد

Print Friendly, PDF & Email

 

چترال ( نمائندہ چترال میل )لوئر چترال پولیس کے منسٹیریل سٹاف ہیڈ کلرک محمد افضل کا لوئر چترال سے اپر چترال ٹرانسفر ہونے اور محمد ستار کے ریٹائرمنٹ کے موقع پر ڈی۔پی۔او آفس بلچ میں خصوصی الوداعی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔

الوداعی پروگرام میں ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان نے خصوصی طور پر شرکت کی۔

اس موقع پر ڈی۔ایس۔پی ہیڈکوارٹر اقبال الدین, PA ٹو ڈی۔پی۔او نور زمان، پے آفیسر فضل خالق اور منسٹریل اسٹاف نے شرکت کی۔

ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان نے ریٹائرڈ ہونے والے سٹاف محمد ستار کے لوئر چترال پولیس کے لئے خدمات کو سراہا اور ٹرانسفر ہونے والے سینئر کلرک محمد افضل کے نئے پوسٹنگ پر نیک خواہشات کا اظہار کیا۔