چترال ( نمائندہ چترال میل )ڈی۔پی۔او آفس بلچ لوئر چترال میں ہفتہ وار اردلی روم کا انعقاد
بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے آفسران میں تعریفی اسناد تقسیم
ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے اپنے دفتر میں پولیس جوانان کے مسلئہ مسائل سننے کے لئے اردلی روم کا انعقاد کیا۔
اردلی روم میں پولیس لائن سمیت مختلف تھانوں میں تعینات پولیس جوانوں نے اپنے مسلئہ مسائل پیش کرتے ہوئے ڈی۔پی۔او کو مسائل سے آگاہ کیا۔
جس پر ڈی۔پی۔او لوئر چترال نے اہلکاروں کو درپیش جائز مسائل کو فوری حل کرنے کے احکامات جاری کئے۔





