چترال ( نمائندہ چترال میل ) سٹی چترال پولیس اور ٹریفک وارڈن پولیس نے گاڑیوں، رکشوں اور موٹر سائیکلوں پر غیر قانونی LED لائٹس کے استعمال کے خلاف ایک مشترکہ مہم کا آغاز کر دیا ہے۔
اس مہم کا مقصد شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانا اور رات کے وقت سڑکوں پر پیش آنے والے حادثات میں کمی لانا ہے۔
ڈی۔ایس۔پی۔ہیڈکوارٹر اقبال الدین کی سربراہی میں ٹریفک وارڈن پولیس نے تھانہ سٹی چترال کے عملے کے ساتھ مختلف مقامات پر ناکہ بندی کرکے متعدد موٹر سائکلوں، رکشوں اور گاڑیوں پر لگائے گئے غیر قانونی LED لائٹس کو اتار دی گئیں۔





