ٹریفک پولیس ڈرائیونگ سکول لوئر چترال کا چھٹی بیچ کامیابی سے مکمل.

Print Friendly, PDF & Email

 

چترال ( نمائندہ چترال میل )لوئر چترال پولیس کے زیر نگرانی پولیس ڈرائیونگ سکول میں تربیت مکمل کرنے والے شرکاء کے اعزاز میں ڈی۔پی۔او آفس بلچ میں خصوصی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔

پروگرام کے مہمان خصوصی ایس پی انوسٹی گیشن محمد شفی شفاء تھے۔

ایس پی انسٹی گیشن محمد شفی شفاء نے تربیت مکمل کرنے والے ٹرینیز کو مبارکباد دی اور ان میں سرٹفیکیٹ تقسیم کئیں۔

لوئر چترال ٹریفک پولیس ڈرائیونگ سکول (ساتویں بیچ) میں موٹرسائیکلز،موٹرکار اور LTV ٹریننگ پروگرامز میں داخلے جاری ہیں جس میں ٹریننگ کا دورانیہ 14 دن ہوگا۔ ڈرائیونگ تھیوری و پریکٹیکل کے ساتھ ساتھ روڈ سیفٹی، ٹریفک سائینز اور مکینیکل تھیوری کے بارے میں لیکچرز دیئے جائینگے۔