ڈی سی اپرچترال تبدیل، محمد عمران خان یوسفزئی ڈپٹی کمشنر اپرچترال تعینات

Print Friendly, PDF & Email

چترال (نمائندہ چترال میل) ڈپٹی کمشنر اپرچترال حسیب الرحمن خلیل کا تبادلہ کردیاگیا، جاری اعلامیہ کے مطابق انھیں اسٹبلشمنٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، اسٹبلیشمنٹ ڈیپارٹمنٹ خیبرپختونخوا کی طرف سے جاری نوٹفیکشن کے مطابق صوبے کے پانچ پی ایم ایس افسران کا ٹرانسفر پوسٹنگ کردیا گیاہے، جن میں ڈپٹی کمشنر اپرچترال بھی شامل ہے، جبکہ ان کی جگہ محمد عمران خان یوسفزئی کو نئے ڈپٹی کمشنر تعینات کردیا گیا ہے، عمران خان گزشتہ سال جولائی تک لوئیر چترال میں بطور ڈپٹی کمشنر خدمات انجام دے چکے ہیں، لوئرچترال میں عمران خان ایک غریب پرور آفیسر کے طور پر جانے جاتے ہیں، وہ اپنے دفتر ی امور کی انجام دہی کے ساتھ عوامی مسائل کے حل میں بھی کوشان رہے اور اپنی استداعت کے مطابق علاقائی مسائل حل بھی کیئے۔ اب انکا تبادلہ اپرچترال میں ہونے پر لوگوں نے انھیں خوش امدید کہتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ وہ پسماندہ ضلعے کے مسائل حل کرنے میں اپنی تمام ترصلاحتیں بروئے کا ر لائیں گے