چترال (نمائندہ چترا ل میل) لوئرچترال کے دو مختلف علاقوں میں پیر کو شادی شدہ خاتون سمیت دو افراد نے خودکشی کرلی۔خود کشی کا پہلا واقعہ چترال ٹاؤن کے گاؤں دواشش ژوغور میں پیش آیا جہاں پرئیت گاؤں سے تعلق رکھنے والے 27سالہ نوجوان خورشید علی خان نے اپنے کمرے میں پھندا ڈال کر خودکشی کر لی۔ چترال سٹی کے سب ڈویژنل پولیس آفیسر سجاد حسین نے بتایا کہ متوفی آرمی پبلک سکول میں فزکس کا استاد تھااور ژوغور میں رہائش پذیر تھا۔
دوسرے واقعے میں گرم چشمہ میں شادی شدہ خاتون کلثوم بی بی نے دریا میں چھلانگ لگا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا جس کی لاش پانی سے نکالی گئی۔ لوٹ کوہ کے سب ڈویژنل پولیس افسر حسن اللہ نے واقعے کی تصدین کرتے ہوئے بتایا کہ متوفیہ ایک بیٹے اور چار بیٹیوں کی ماں تھی اور کہا جاتا ہے کہ وہ ذہنی بیماری میں مبتلا تھی۔
دونوں واقعات میں لاشوں کا پوسٹ مارٹم کیا گیا اور موت کی اصل وجہ معلوم کرنے کے لیے ضابطہ فوجداری کے دفعہ 174 کے تحت انکوائری شروع کر دی گئی ہیں۔
تازہ ترین
- ہومضلعی پولیس سربراہ کی قیادت میں منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔محمد جاوید حیات ۔۔الھم لبیک
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان کی زیرِ صدارت کرائم میٹنگ کا انعقاد
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔محمد جاوید حیات۔۔چترال ماڈل کالج ایک معتبر تعلیمی اداره
- ہومچترال شہر میں سیزن کی پہلی برفباری، لواری ٹنل ایریا میں دس انچ برف، انتظامیہ کی احتیاطی ہدایات
- ہومدادبیداد۔ جنگ کے ترانے۔ ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کا منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زباں”سریر شفگتہ اور کالی وردی “۔۔محمد جاوید حیات
- ہومصوبہ بھر میں غیر قانونی میڈیکل سٹورز اور غیر معیاری ادویات کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم
- ہومموڑدہ آیون کے پاس دریا کا رخ تھوڑیاندہ اور درخناندہ کو براہ راست ہٹ کر رہا ہے، چینلائزیشن کرکے اس کی روانی کو سنٹر میں ڈالا جائے ، ورنہ شدید تباہی کے خطرے سے دوچار ہونگے۔ متاثرین ایون ویلی





