موڑکھو کے گاؤں سہت سے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر بونی جانے والی سوزکی جیپ کو حادثہ پیش آنے سے دو خواتین موقع پر جان بحق ہوگئے

Print Friendly, PDF & Email

چترال (نمائندہ چترال میل)جمعرات کے روز صبح اپر چترال میں موڑکھو کے گاؤں سہت سے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر بونی جانے والی سوزکی جیپ کو حادثہ پیش آنے سے دو خواتین موقع پر جان بحق ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق سہت گاؤں کے نوغوردور کے مقام پر گاڑی ڈرائیور عطاء الرحمن سے بے قابو ہوکر گہری کھائی میں جا گری جس سے دو خوا دختر مقصد خان اور دختر نادر خان زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ گئے۔ مقامی پولیس نے انکوائری شروع کر دی ہے۔