اپرچترال کے دورافتادہ علاقہ وادی تریچ شاگروم میں تیز بارش کے بعدندی نالوں میں سیلابی ریلے آنے سے متعدد مکانات،باغات اورفصلوں کونقصان پہنچا

Print Friendly, PDF & Email

چترال (نمائندہ چترا ل میل)اپرچترال کے دورافتادہ علاقہ وادی تریچ شاگروم میں تیز بارش کے بعدندی نالوں میں سیلابی ریلے آنے سے متعدد مکانات،باغات اورفصلوں کونقصان پہنچاہے۔مقامی لوگوں کے مطابق تیزبارش سے گاوں دونوں اطراف نالوں میں سیلابی ریلے آنے سے رہائشی مکانات، سکول سمیت مسجداوردینی مدرسہ کونقصان پہنچاہے۔ سیلابی ریلے گاوں کے ایک بڑے جنرل سٹورمیں داخل ہونے تقریب چالیس لاکھ روپے سے زیادہ مالیت کے سامان ملبے تلے دب گئے ہیں۔ اورگاوں سے ۴۵ سے زیادہ گھروں کے مکین محفوظ مقامات پرمنتقل ہوگئے۔ اوروادی تریچ کودوسرے علاقوں سے ملانے والاواحدروڈ جگہ جگہ سیلابی ریلوں کی وجہ سے ہرقسم کی ٹریفک کے لئے بند ہے۔ جس کی وجہ سے مقامی لوگوں کوآمدروفت میں شدیدمشکلات کاسامناہے۔مقامی لوگوں نے ضلعی انتظامیہ اوردیگرمتعلقہ اداروں سے فوری امداد کی اپیل کی ہے۔متاثرہ علاقے کے لوگ بے سروسامانی کی حالات میں مشکلات سے دوچارہیں۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے عوام کو بھی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔