چترال (نمائندہ چترال میل) ڈسٹرکٹ پرائس ریویو کمیٹی لوئیر چترال کا اجلاس ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر چترال لوئیر عبد السلام کے زیرصدارت منعقد ہوا، جہاں مشاورت کے بعد گوشت کی نئی سرکاری قمیتیں مقرر کردی گئی۔ اجلاس میں ڈی ایف سی ارشد حسین سمیت متعلقہ اداروں کے افسران شریک ہوئے۔جبکہ تجاریونین کے صدر چارویلو نور احمد خان، سیاسی عمائدین قاری جمال عبد الناصر، سابق ایم پی اے عبد الرحمن، جماعت اسلامی کے جنرل سیکریٹری فضل ربی، عوامی نیشنل پارٹی کیضلعی صدر عید الحسین ودیگر موجود تھے۔ اجلاس میں بڑے اور چھوٹے گوشت کی قمیتوں کا اثر نو جائزہ لیکر نئی سرکاری نرخ جاری کردیا گیا، جس کے مطابق بڑا گوشت 900 روپے فی کلو اور چھوٹا گوشت 1,300 روپے فی کلو مقرر کیا گیا، جو آج سے ہی نافذ العمل ہونگے۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر ز دروش اور صدر تجار یونین دروش بھی آن لائن شریک ہوئے۔
اجلاس میں چترال میں چکن کے نرخ اور تول کر بیجنے کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی، جس میں ضلعی انتظامیہ سے جائز نرخ مقرر کرکے مرغی تول کر خریدوفروخت کے فیصلے کو سراہا گیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر بتایا کہ صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں مرغی کی خریدوفرخت تول کر کیا جارہاہے جو ہر صورت نافذ العمل رہیگا۔ اور پنجاب سے فی کلو نوے روپے چترال میں اضافہ ریٹ کے حساب سے روزانہ مرغی کا نرخ مقرر کیا جائیگا، جو کبھی کم اور کبھی زیادہ ہوسکتا ہے۔
اس موقع پر تمام قصاب حضرات کو سختی سے ہدایت کی گئی کہ وہ اپنی دکانوں پر یہ نرخنامہ مستقل اور واضح پینا فلیکس کی صورت میں آویزاں کریں تاکہ گاہکوں کو درست قیمتوں کا علم ہو۔اور مقررہ قیمتوں سے زائد وصولی (گرانفروشی) کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ اس موقع پر عوام سے بھی گزارش کی گئی کہ وہ کسی بھی شکایت کی صورت میں فوری طور پر ضلعی انتظامیہ سے رابطہ کریں





