چترال شہر اور دروش ٹاون میں پہلی مرتبہ مرغی وزن کے حساب سے فروخت، ڈپٹی کمشنر لوئیر چترال کی کاوشوں کو سراہا گیا

Print Friendly, PDF & Email

 

چترال (نمائندہ چترال میل ) لویر چترال کو چکن کی سپلائی کرنے والوں کی من مانیاں ختم ہوگئے، چکن مافیا ہار گئی اور ضلعی انتظامیہ نے حکومتی رٹ کی بالادستی کو یقینی بناتے ہوئے پیر کے روز درجنوں گاڑیوں میں لوڈ پنجاب سے لائے گئے چکن کو پریڈ گراونڈ میں ہول سیل کے ریٹ پر عوا کو فراہم کردیا۔ ڈپٹی کمشنر لویر چترال محمد ہاشم عظیم نے پنجاب کی مارکیٹ سے چترال منگواکر فی کلوگرام 400روپے کے حساب سے چکن عوام کو سپلائی کرنے کی خبر بہت جلد ہی شہر میں پھیل گئی اور مختلف علاقوں سے صارفین بڑی تعداد میں پریڈ گراونڈ پہنچ گئے جس سے پنجاب سے آئے ہوئی درجنوں گاڑیاں چندگھنٹوں کے اندر خالی ہوگئے۔ ڈپٹی کمشنر لویر چترال محمد ہاشم عظیم نے خود پریڈ گراونڈ میں قائم عارضی شاپ کا دورہ کیا اورموقع پر موجود صارفین سے ان کی رائے معلوم کی۔ اس موقع پر سول سوسائٹی کے نمائندوں نے ضلعی انتظامیہ کی اس دلیرانہ کاوش کو سراہتے ہوئے کہاکہ عوام چکن مافیا کی ناجائز منافع خوری کا قلع قمع کرنے کے لئے ہر ممکن تعاون کے لئے تیار ہے۔Rent a car

اس سے قبل جب کم وزن کی چکن لانے اور تول کر فروخت کرنے سے انکار پر خیبر پختونخو ا سے لائے گئے کئی گاڑیوں کو لواری ٹنل سے واپس بھیج دئیے گئے۔ ڈی سی نے بتایاکہ آئندہ کے لئے پنجاب سے آنے والی گاڑیاں اپنے مال 400روپے کی فی کلوگرام کے حساب سے دکانداروں کو تول کر سپلائی کریں گے جبکہ دکاندار صارفین کو 465روپے فی کلوگرام تول کے حساب سے فروخت کریں گے۔ ڈی سی نے عوام پر زور دیا کہ وہ دکانداروں سے تول کر ہی چکن لینے پر اصرار کریں اور انکاری ہونے کی صورت میں ڈی سی کنٹرول روم میں شکایت کریں۔

عارضی چکن شاپ میں فراہمی کی مانیٹرنگ اے ڈی سی عبدالسلام، اسسٹنٹ کمشنر محمد آفتاب منیر اور ایڈیشنل اے سی چترال محمدعیسیٰ خان نے کی جبکہ فوڈ ڈیپارٹمنٹ کے ڈی ایف سی ارشد حسین اور اے ایف سی محمد ظاہر شاہ بھی موجود تھے۔