چترال ( نمائندہ چترال میل )اظہار تشکر از طرف: میزان الرحمن،عطاء الرحمن،مومن الرحمن ایڈوکیٹ وجملہ خاندان۔۔
ہم جملہ خاندان اپنے تمام عزیزوں،رشتہ داروں،دوست احباب،معزز علماء کرام،عمائدین چترال،سماجی وعوامی نمائندوں،اندرون وبیرون ملک ہرمکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے ہمارے والد بزرگوار حکیم خان کی وفات پر جنازے میں شرکت کی،تعزیت اور فاتحہ خوانی کے لئے گھر تشریف لائے،بذریعہ فون،سوشل میڈیا اظہار تعزیت کی،غم اور دکھ کے ان لمحات کو سہنے میں ہماری مدد کی۔
یہ ہماری خوش نصیبی ہے کہ دکھ کی اس گھڑی میں ہمیں آپ سب کی تسلی ودعاوں کا سہارا رہا۔
چونکہ فردا فردا آپ سب کا شکریہ ادا کرنا ممکن نہیں۔لہذا ہم اس پیغام کے زریعے آپ سب کے اخلاص،محبت اور تعاون کادل کی اتھاہ گہرائیوں سے ممنون ہیں۔اور اللہ پاک سے دعا ہے کہ اللہ تعالی آپ سب کو اپنی شان کریمی کے مطابق اجر عظیم عطا فرمائیں۔امین
از طرف سوگوران:
میزان الرحمن(بیٹا)چیف سپروائزر ڈی ایچ کیو اینڈ چلڈرن ہسپتال چترال، عطاء الرحمن(بھائی)اکاونٹ آفیسر ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن چترال،ایڈوکیٹ مومن الرحمن (بیٹا)صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن لوئر چترال،امین الرحمن،اسد الرحمن ایڈوکیٹ،الحاج الرحمن،نظام الرحمن،مولانا شجاع الرحمن،سرتاج الرحمن، شاہد الرحمن وجملہ خاندان۔۔
تازہ ترین
- ہومماڈل یوناٸٹیڈ نینشنز کانفرنس Model United Nations Conference,(MUN) الخدمت فاٶنڈیشن اسکول قتیبہ کیمپس چترال میں (MUN) کانفرنس کا انعقاد کیا گیا
- مضامینپھول جیسے بچپن پر ظلم: بچوں سے مشقت اور بھیک منگوانے کا بڑھتا ہوا رجحان۔۔تحریر: بشیر حسین آزاد
- ہومضلع لوئر چترال پولیس میں 07 نئے جوان شامل، ڈی پی او لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے تقرر نامے تقسیم کر دیے۔
- ہومضلعی پولیس سربراہ کی قیادت میں منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- ہومضلعی پولیس سربراہ کی قیادت میں منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- ہومچترال اسکاؤٹس نے چترال لیویز کو 1 کے مقابلے میں 4 گول سے ہرا کر چیمپیئن شپ اپنے نام کر لی
- ہوم*پرنس رحیم آغا خان کے دورہ لوئر چترال کے سلسلے میں آر۔پی۔او ملاکنڈ سید فدا حسن شاہ کا تھانہ لٹکوہ اور دیدار گاہ گرم چشمہ کا دورہ، سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔محمد جاوید حیات ۔۔”یہ سسٹم کیا بلا ہے “
- ہومچترال لوئر میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر سینئر کی سیٹ سات ماہ سے خالی، عوام و کنٹریکٹرز کو شدید مشکلات کا سامنا
- ہومچترال میں اگیگا کا احتجاجی مظاہرہ، مطالبات کے حق میں شدید نعرے بازی



