چترال( نما یندہ چترال میل ) بیسک ایجوکیشن کیونٹی بیسڈ سکول چترال اپر اور لوئیر کے استانیان مس فوزیہ۔ساجدہ۔بلقیس۔مصرانہ اور آفتاب جبین نے دیگر کے ہمراہ چترال پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم گزشتہ 23سالوں سے انتہائی قلیل تنخواہ پر بچوں کو پڑھا رہی ہیں۔سن 2018کو ہمارے تمام81سکولز وفاق سے صوبے کو منتقل ہوئے۔تو صوبہ خیبر پختونخوا کے سکریٹری ایجوکیشن نے ایک سال کے اندر ہماری ملازمتیں مستقل کرنے کا نوٹفیکیشن جاری کرتے ہوئے ہمارے سکولز ایلمنٹری ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی تحویل میں دیا۔تب سے ہم سہولیات سے محروم ہیں۔نہ ہمیں مستقل کیا گیا اور نہ ہمیں گزشتہ 16 مہینوں سے تنخواہیں دی گئی۔مہنگائی کے اس دور میں ہم سکول۔گاڑی کے کرائے اور بچوں کے کتابوں کا خرچہ اپنی جیبوں سے کیسے برداشت کریں گے۔ ہر سکول میں کم از کم 50سے زیادہ بچے پڑھ رہے ہیں۔اگر ہم پڑھائی چھوڑ دیں گی تو ان تمام بچوں کا تعلیمی مستقبل تباہ ہو جائے گا۔انہوں نے حکومت سے پر زور مطالبہ کیا کہ ہماری ملازمتیں مستقل کی جائیں۔سولہ مہینوں کی تنخواہ ادا کی جائین اور بچوں کو کتابین فراہم کی جائی۔ورنہ ہم بھوک ہڑتال کرکے دھرنا دیں گے اور مطالبات کی منظوری تک ہم اپنا احتجاج جاری رکھیں گی۔بعد ازان خواتین اساتذہ نے احتجاجی مظاہرہ کرتی ہوئی اپنی مطالبات کا اعادہ کیا۔
تازہ ترین
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔محمد جاوید حیات ۔۔الھم لبیک
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان کی زیرِ صدارت کرائم میٹنگ کا انعقاد
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔محمد جاوید حیات۔۔چترال ماڈل کالج ایک معتبر تعلیمی اداره
- ہومچترال شہر میں سیزن کی پہلی برفباری، لواری ٹنل ایریا میں دس انچ برف، انتظامیہ کی احتیاطی ہدایات
- ہومدادبیداد۔ جنگ کے ترانے۔ ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کا منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زباں”سریر شفگتہ اور کالی وردی “۔۔محمد جاوید حیات
- ہومصوبہ بھر میں غیر قانونی میڈیکل سٹورز اور غیر معیاری ادویات کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم
- ہومموڑدہ آیون کے پاس دریا کا رخ تھوڑیاندہ اور درخناندہ کو براہ راست ہٹ کر رہا ہے، چینلائزیشن کرکے اس کی روانی کو سنٹر میں ڈالا جائے ، ورنہ شدید تباہی کے خطرے سے دوچار ہونگے۔ متاثرین ایون ویلی
- مضامینداد بیداد ۔ وطن کا صو فی شاعر ۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی





