چترال (نمائندہ چترال میل)لویر چترال پولیس نے چترال شہر اور دروش میں گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے گھروں میں نقب زنی اور چوری میں ملوث گروہ کا کھوج لگاکر گروہ کے سرغنہ کو مال مسروقہ کے ساتھ گرفتار کرلیا ہے جن کی مجموعی مالیت کروڑوں روپے بتائی جاتی ہے۔ ہفتے کے روز سٹی پولیس اسٹیشن کے احاطے میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایس پی انوسٹی گیشن عتیق الرحمن نے ایس ڈی پی او چترال سٹی سجا د حسین، ایس ایچ او سٹی حیدر حسین، انوسٹی گیشن افیسر ابراراحمد اور دوسرے افسران کی معیت میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ گزشتہ کئی ہفتوں سے چترال شہر اور دروش میں ان گھروں میں نقب زنی کے واقعات پے درپے رونما ہورہے تھے جن کے مکین موجود نہیں ہوتے تھے جس پر ڈی پی او لویر چترال افتخار شاہ نے خصوصی ٹیم تشکیل دی جس نے دن رات محنت کرکے ملزم کا سراغ لگانے میں کامیابی حاصل کی۔ انہوں نے کہاکہ تفتیش نے کامیابی کا رخ اس وقت اختیار کیا جب ایک مشکوک شخص کو شہر کے اندر واقع فالکن نامی ہوٹل میں بار بار غیر فطری اوقات میں آتے جاتے ہوئے مشاہدہ کیا گیا اور اس کی مزید انکوائری کرنے پر معلوم ہوا کہ رباط لویر دیر سے تعلق رکھنے والا جہاد خان ولد قلندر شاہ نامی شخص نے اس ہوٹل میں کمرہ لے رکھاہے جس کی تلاشی لینے پر مسروقہ سامان برامد ہونا شروع ہوگئے۔ انہوں نے کہاکہ ملزم انتہائی چالاک ہے جن کے پاس پانچ مختلف ناموں اور اضلاع کے شناختی کارڈ موجود ہیں اور مختلف مقامات پر وہ مختلف ناموں سے کارڈ استعمال کرتا ہے لیکن مذکورہ ہوٹل میں انہوں نے اصلی نام سے انٹری کررکھا تھا۔ برامد شدہ اشیاء کی تفصیل بتاتے ہوئے انہوں نے کہاکہ چوری کے دوران ملزم کا ہدف گھر میں موجود سونا (گولڈ)ہوتا تھا جوکہ کافی مقدار میں برامد ہوئی جبکہ دوسرے اشیاء میں اسلحہ، امونیشن، لیپ ٹاپ، موبائل فونز، قیمتی بسترے اور بجلی کے سامان شامل ہیں۔ انہوں نے مزیدآئس کا عادی ہے اور اپر دیر اور لویر دیر کے اضلاع میں پولیس کو اسی نوعیت کی کئی کیسوں میں مطلوب ہے۔ عتیق الرحمن نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ ملزم کے مقامی یا غیر مقامی ساتھیوں کا سراغ ان سے پوچھ گچھ کے دوران کیا جائے گا جبکہ اس وقت تک وہ اپنے آپ کو اکیلا ظاہر کررہے ہیں۔ انہوں نے ایک اور سوال کا جواب دیتے ہوئے کہاکہ مسروقہ سامان قانونی تقاضے پوری کرنے کے بعد بہت جلد ہی ان کے مالکوں کے حوالے کئے جائیں گے۔
تازہ ترین
- ہومڈی۔پی۔او آفس بلچ لوئر چترال میں پروموشن بیجز لگانے کی تقریب
- ہومچترال فٹ بال لیگ کا اختتام، جنگ بازار ایف سی نے پاکستان نیوی کو پنالٹیز پر شکست دے کر چیمپئن کا تاج اپنے سر سجا لیا
- مضامیندھڑکنوں کی زبان: ۔۔۔نظام ادھوری ہے۔۔۔تحریر: محمد جاوید حیات
- ہومضلعی پولیس سربراہ کی قیادت میں منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- ہومڈی۔پی۔او لوئر چترال ریشم جہانگیر کی زیرِ صدارت اہم کرائم میٹنگ کا انعقاد
- ہومڈی پی او چترال اپر کی زیرِ صدارت کرائم میٹنگ، منشیات کے خلاف کارروائیاں مزید مؤثر بنانے اور عوامی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایات
- مضامیندادبیداد۔ مسائل کا حل۔ ڈاکٹرعنایت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال ریشم جہانگیر کی صدارت میں ڈسٹرکٹ پولیس لویر چترال کی طرف سے کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا، جس میں چترال تحصیل کے عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی
- ہومنیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں داخلہ حاصل کرنے والی طالبہ کی حوصلہ افزائی، ڈی پی او چترال اپر کی جانب سے کمنڈیشن سرٹیفکیٹ اور کیش ریوارڈ
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔قناعت سب سے بڑی نعمت۔۔۔محمد جاوید حیات










