چترال ( نمائندہ چترال میل )ڈی۔پی۔او آفس بلچ میں اردلی روم کا انعقاد۔
اردلی روم میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال افتخار شاہ نے پولیس جوانوں کے جائز معرض و معروض سن کر ان کے بروقت حل کے لئے احکامات جاری کئے۔
اس کے علاوہ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسران میں تعریفی اسناد بھی تقسیم کئے
محکمہ پولیس کے قواعد و ضوابط کے تحت ماتحت پولیس جوانوں کو درپیش مسائل عرض و معروض سننے کے لئے ڈی۔پی۔او لوئر چترال کے دفتر میں اردلی روم کا انعقاد کیا گیا۔
پولیس جوانوں نے اپنے جائز عرض و معروض اور درپیش مسائل سے ڈی۔پی۔او لوئر چترال کو آگاہ کیا۔