صوبائی وزیر اطلاعات وتعلقات عامہ شوکت علی یوسفزئی نے سید بخار شاہ کو پشاور پریس کلب کا صدر، شہزاد عالم کو سوات پریس کلب کا صدر، گوہر وزیر کو نیشنل پریس کلب بنوں اور صوبے کے دوسرے پریس کلبوں میں منتخب ہونے والے صدور اور انکے پورے کابینہ کو مبارکباد پیش کی ہے اپنے ایک تہنیتی بیان میں صوبائی وزیر نے کہا کہ صحافی معاشرے کی آنکھ کان اور ناک ہوتے ہیں جو معاشرے کے حقیقی مسائل کو اجاگر کرکے حکومت کی رہنمائی کرتے ہیں. انہوں نے کہا کہ صحافیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائینگے تمام پریس کلبوں کے منتخب رہنماؤں کے ساتھ ملکر مسائل کی نشاندھی اور ان پر قابو پانے کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں گے۔صوبائی وزیر نے امید ظاہر کی ہے کہ تمام پریس کلبوں کے نو منتخب کابینہ صحافی برادری کے مسائل کے حل کے علاوہ صوبائی حکومت کے ساتھ مل کر صوبے کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں گے۔ وزیر اطلاعات نے پرامن انتخابات کے انعقاد پر تمام پریس کلبوں کے جمہوری انداز کی تعریف کی ہے۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





