اب زلزلے کی پیشگی اطلاع مل سکے گی، غیر ملکی کمپنی نے شاندار اعلان کر دیا

Print Friendly, PDF & Email

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک)موبائل بنانے والی معروف کمپنی ویوو کی جانب سے یہ اعلان کیا گیا ہے کہ کمپنی بہت جلد ایسا اسمارٹ فون متعارف کرائے گی جو زلزلہ آنے سے قبل ہی صارفین کو خبردار کر دے گا۔ویوو کمپنی کے ترجمان شیاو زیہوج نے اعلان کیا ہے کہ کمپنی اب ایک ایسے موبائل فون کی تیاری کر رہی ہے جس میں موسم سے متعلق فیچر کو شامل کیا جائے گا، اس فیچر کا بنیادی مقصد زلزلہ آنے سے قبل صارفین کو خبردار کرنا ہو گا۔ویوو کا آنے والا نیا اسمارٹ فون زلزلے سے آگاہ کرنے کیساتھ ساتھ ان جگہوں

کی نشاندہی بھی کرے گا جہاں زلزلہ آنے کے امکانات ہوں گے، یہ فیچر صارفین کو متاثرہ جگہ کی پل پل کی صورتحال سے بھی آگاہ رکھے گا۔یہ فیچر صارفین کو زلزلہ آنے سے قبل یہ بھی بتائے گا کہ کتنے منٹ یا سیکنڈ میں زلزلہ اس جگہ پر آنے والا ہے، دوسری جانب یہ فیچر ہنگامی پناہ گاہوں سے متعلق بھی معلومات فراہم کریگا۔ویوو کمپنی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ فیچر فی الحال آزمائشی مراحل میں ہے اس لیے اس فون کے حوالے سے مزید تفصیلات جاری نہیں کی جاسکتیں۔