چترال(نمائندہ چترال میل)آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو یونین سب ڈویژن چترال کی طرف سے پیسکو ملازمین
نے سانحه صوابی کے خلاف شهید کامران الله کے قاتلوں کی عدم گرفتاری پرچترال پریس کلب میں احتجاج ریکارڈ کراتے ہوئے سانحہ صوابی کی بھرپور الفاظ میں مذمت کی۔ملازمین کی طرف سے تین روزہ کام چھوڑهڑتال سمیت احتجاجی جلوس بھی نکالاگیا جس کی قیادت محمد افضل صدر پیسکو واپڈ یونین چترال نے کی جبکہ دیگر عہدہ داران میں جرنل موسی جنرل سکرٹری پیسکو واپڈا یونین چترال سمیت جہانگیر قبول
سابق صدر پیسکوواپڈایونین چترال،محمد الیاس سابق صدر پیسکو واپڈا یونین چترال،نادرشاہ ایس ڈی او پیسکو چترال، سپرٹنڈنٹ پیسکو اسلام غنی اور افس۔ کے تمام ملازمین نے احتجاج میں شرکت کی۔ احتجاجی مظاہرین نے شہید کامران کے قاتلوں کی گرفتاری اور اسے سخت سے سخت سزادینے کامطالبه کیا۔
مظاہرین نے اپنے خطاب میں یونین اور ملازمین کو درپیش مسائل،اسٹاف کی کمی اور واپڈا کی نجکاری کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔احتجاجی مظاہرین نیسانحہ صوابی میں شہید ہونے والے کامران اللہ کے قاتلوں کو فوری گرفتار کرنے اور پیسکو اسٹاف کوتحفظ دینے کا پروزور مطالبہ کیا۔
واضح رہے کہ صوابی میں 29 اگست کو نامعلوم افراد کی۔طرف سے فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں پیسکو اہلکار کامران اللہ جاں بحق ہوا تھا، جبکہ نعمان نامی شخص زخمی ہوا تھا۔ واقعے پر پیسکو ملازمین نے تین روزہ قلم چھوڑ ہڑتال کا اعلان کیا تھا۔
احتجاجی مظاہرین سے ایس ڈی او پیسکو نادر شاہ،سابق یونین صدر جہانگیر قبول اور یونین جنرل سیکرٹری جرنل موسی نے خطاب کیا
چترال پریس کلب کی طرف سے ایس ڈی او نادرشاہ سے چترال میں جاری ناروا لوڈشیڈنگ کے بارے میں ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ چترال میں جاری لوڈشیڈنگ چترال کے عوام کیساتھ ناانصافی ہے انہوں نے کہا کہ چترال کے لوگ شریف لوگ ہیں یہاں کنڈا سسٹم نہیں چوری کوئی نہیں کرتا لائن لائسز بھی اتنی نہیں اور ریکوری بھی 90 فیصد سے زیادہ ہے۔اس لئے یہاں لوڈشیڈنگ نہیں ہونی چاہئیے۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات