چترال ( نمائندہ چترال میل )دیانتداری اور ایمانداری کی اعلی مثال قائم کرنے والے نوجوان کو لوئر چترال پولیس کی جانب سے تعریفی اسناد.
وادی کیلاش رمبور میں چند دن پہلے ایک غیر ملکی سیاح کا بیگ گم ہوا تھا جس میں 51000 روپے نقد اور دیگر قیمتی سامان موجود تھے۔ رمبور سے تعلق رکھنے والے نوجوان قاری نذیر احمد نے ایمانداری کی اعلی مثال قائم کرتے ہوئے گمشدہ پرس تھانہ رمبور میں تشریف لاکر ایس۔ایچ۔او تھانہ رمبور کی موجودگی غیر ملکی سیاح کو حوالہ کیا تھا۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال افتخار شاہ نے قاری نذیر احمد کو اپنے آفس میں بلاکر شاباشی دی اور نقد انعام و تعریفی اسناد سے نوازا۔