بدنام زمانہ چور کے قبضے سے سرقہ شدہ گاڑی برامد۔۔ چترال پولیس کی کامیاب کاروائی

Print Friendly, PDF & Email

چترال ( نمائندہ چترال میل )لوئر چترال پولیس کی ایک اور اہم کامیابی

بدنام زمانہ چور کے قبضے سے سرقہ شدہ گاڑی برامد

12 جولائی 2024 کو تھانہ سٹی چترال میں ایک عدد گاڑی (از قسم 2D) چوری ہونے کی رپورٹ درج ہوئی تھی۔

ڈی۔پی۔او لوئر چترال افتخار شاہ کی ہدایت پر ایس۔پی۔انوسٹی گیشن عتیق الرحمن نے اپنے سربراہی میں ایک خصوصی تفتیشی ٹیم تشکیل دی تھی۔

تفتیشی آفیسر ASI وزیر علی شاہ اور ٹیم نے دوران تفتیش واقعے میں ملوث عادی چور نذیر سکنہ بروز کو ٹریس کرکے اس کے قبضے سے سرقہ شدہ گاڑی برامد کرکے گرفتار کرلیا۔