پشاور ( مانیٹرنگ ڈیسک )وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور کی زیر صدارت محکمہ صحت اور تعلیم میں اصلاحات سے متعلق اجلاس۔
مذکورہ محکموں کے علاوہ محکمہ منصوبہ بندی کے اعلیٰ حکام کی شرکت۔
محکمہ تعلیم اور صحت کے موجودہ نظام کوبہتر بنانے کے لئے وزیر اعلیٰ کے اہم پالیسی فیصلے اور احکامات۔
وزیر اعلیٰ کی صحت اور تعلیم کے شعبوں میں نظام کو ٹھیک کرنے کے لئے اختیارات کو نچلی سطح پر منتقل کرنے کی ہدایت۔
ان شعبوں میں ریجنل سطح پر ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرلز تعینات کئے جائیں، وزیر اعلی
ریجن کی سطح پر تعینات کی جانے والے افسران کو بھر پور انتظامی اختیارات بھی دئے جائیں، وزیر اعلی
اتنے بڑے محکموں کو صوبے کی سطح سے بہتر انداز میں چلانا ناممکن ہے، علی امین گنڈاپور
سروس ڈیلیوری تبھی بہتر ہوسکتی ہے جب اختیارات نچلی سطح پر منتقل ہونگی، وزیر اعلی
ترقیاتی کاموں کی بروقت تکمیل اور محکموں کے بہتر انتظام و انصرام کے لئے اختیارات کو ریجن کی سطح پر منتقل کرنا ضروری ہے، وزیر اعلی
سرکاری سکولوں اور ہسپتالوں میں خدمات فراہمی کے لئے وزیر اعلیٰ کا اہم فیصلہ۔
ڈومیسائل کی بنیاد پر بھرتی ہونے والے اساتذہ اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو دوبارہ ان کے ڈومیسائل والے علاقوں میں تعینات کیا جائے، وزیر اعلیٰ
اس مقصد کے لئے متعلقہ قوانین میں ضروری ترامیم تجویز کی جائیں، علی امین گنڈاپور
اساتذہ اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی اگلے گریڈ میں ترقی اپنے ڈومیسائل والے علاقوں میں سروس سے مشروط کی جائے، علی امین گنڈاپور
صوبے کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں غیر مستعمل طبی آلات کا مکمل ڈیٹا ایک ہفتے میں اکٹھا کیا جائے، وزیر اعلی
جو طبی آلات استعمال میں نہیں انہیں فوری طور پر استعمال میں لانے کے لئے اقدامات کئے جائیں، وزیر اعلی
جہاں پر ان طبی آلات کی ضرورت نہیں انہیں ان ہسپتالوں کو منتقل کیا جائے جہاں ان کی ضرورت ہے، علی امین گنڈاپور
وسائل کے بہتر استعمال اور سروس ڈیلیوری کی موثر مانیٹرنگ کے لئے صحت اور تعلیم کے محکموں کو مکمل طور پر ڈیجیٹائز کیا جائے، وزیر اعلی
موجودہ صوبائی حکومت کے اقدامات سے پرائمری ہیلتھ کیئر سسٹم میں خاطر خواہ بہتری آئی ہے، اجلاس کو بریفنگ
جب موجودہ صوبائی حکومت اقتدار میں آئی تو اس وقت ہر مہینے پانچ لاکھ لوگ پرائمری لیول ہسپتالوں کی طرف رجوع کر تے تھے، بریفنگ
اب یہ تعداد بڑھ کر سات لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے اور اس میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، بریفنگ
لوگوں کو مقامی سطح پر علاج معالجے کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے پرائمری ہیلتھ کیئر سسٹم کو مزید مستحکم بنانے پر توجہ دی جائے، وزیر اعلی
محکمہ تعلیم میں خالی آسامیوں کے بغیر اساتذہ کی ٹرانسفرز کسی صورت نہیں ہونے چاہئیں، وزیر اعلی
انتظامی عہدوں پر ٹیچنگ کیڈر کے ملازمین کی تعیناتی بند کی جائے، علی امین گنڈاپور
محکمہ صحت اور تعلیم میں ٹیچنگ کیڈر اور منیجمنٹ کیڈر کو الگ الگ رکھا جائے، وزیر اعلی
جہاں جہاں ضرورت ہو وہاں بلاتاخیر کرائے کی عمارتوں میں سکولز کھولے جائیں، وزیر اعلی
کرائے کی عمارتوں میں قائم ہونے والے سکولوں میں اساتذہ کنٹریکٹ پر بھرتی کئے جائیں، علی امین گنڈاپور
اجلاس میں ٹیلی ہیلتھ اور ٹیلی ایجوکیشن سسٹم کے اجراء سے متعلق امور پر بھی غوروخوص۔
اجلاس میں صحت کارڈ کے طرز پر ایجوکیشن کارڈ کے اجراء سے متعلق معاملات پر بھی گفتگو۔
جن علاقوں میں سکول نہیں وہاں ایجوکیشن کارڈ ذریعے دور افتادہ علاقوں کے بچوں کو نجی سکولوں میں داخل کرانے کی تجویز پر بھی غور۔