موجودہ ملکی صورتحال کے پیش نظر لوئر چترال میں موجود چائنیز ورکرز اور حساس مقامات کی سکیورٹی کو مزید بہتر بنانے کے سلسلے میں خصوصی میٹنگ کا انعقاد

Print Friendly, PDF & Email

چترال ( نمائندہ چترال میل )موجودہ ملکی صورتحال کے پیش نظر لوئر چترال میں موجود چائنیز ورکرز اور حساس مقامات کی سکیورٹی کو مزید بہتر بنانے کے سلسلے میں خصوصی میٹنگ کا انعقاد

ایکٹنگ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال محمد ستار خان کے زیر صدرارت ایس۔ڈی۔پی۔او آفس دروش لوئر چترال میں چائنیز ورکرز کی سیکیورٹی سے متعلق میٹنگ کا انعقاد ہوا۔

میٹنگ میں ایکٹنگ ڈی پی او لوئر چترال محمد ستار خان، ایس ڈی پی او سرکل دروش احمد عیسی, ڈی۔ایس پی سیکیورٹی لاوی پراجیکٹ مبارک احمد, لاوی ہائیدرو پاور پروجیکٹ کے ذمہ داران، ایس ایچ او تھانہ دروش حیدر حسین اور دیگر پولیس افسران نے شرکت کی۔

میٹنگ کے دوران ایکٹنگ ڈی۔پی۔او لوئر چترال نے تمام آفسران و ذمہ داران کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے علاقہ حدود میں موجود چائنیز ورکرز، حساس مقامات اور دیگر اہم تنصیبات میں سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیکر لاوی پراجیکٹ کے حکام کو جاری شدہ ایڈوائزری میں ہدایات پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کی ہدایات دی گئی اور لاوی پراجیکٹ کے ذمہ داران کی طرف سے تعاون پر مکمل یقین دہانی کرائی گئی۔