21 مارچ 2024 عالمی یوم جنگلات کے حوالے سے ہیڈ کوارٹر چترال سکاؤٹس میں شجرکاری مہم کے حوالے سے تقریب کا انعقاد۔

Print Friendly, PDF & Email

 

چترال ( نمائندہ چترال میل )21 مارچ 2024 عالمی یوم جنگلات کے حوالے سے ہیڈ کوارٹر چترال سکاؤٹس میں شجرکاری مہم کے حوالے سے تقریب کا انعقاد۔

ڈی پی او لوئر چترال قمر حیات خان اور ڈپٹی کمشنر لوئر چترال محمد عمران یوسفزئی کی تقریب میں خصوصی شرکت۔

کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس بلال جاوید نے تمام مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔

دوسرے مہمانوں میں ڈی ایف او لوئر چترال عبدالمجید، پرنسپل FCPS کے علاوہ دوسرے ڈیپارٹمنٹ کے افیشلز اور FCPS کے طلبہ بھی موجود تھے۔

مہمانوں نے ہیڈکوارٹر چترال سکاوٹس کے گراونڈ میں پودے لگائے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈی۔پی۔او لوئر چترال نے کہا کہ دنیا بھر میں 21 مارچ کو جنگلات کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔ مختلف سرگرمیوں کے ذریعہ درخت اور جنگلات کی اہمیت کو اجاگر کیا جاتا ہے۔گلوبل وارمنگ کے خلاف جنگ درختوں کے سنگ ہی ممکن ہے۔

نوجوانوں کو تلقین کی کہ وہ نہ صرف خود پودے لگائیں اور ان کی حفاظت کریں بلکہ دوسروں کو بھی اس کار خیر میں شریک کریں۔