ڈپٹی کمشنر لوئر چترال / کمانڈنٹ لیویز فورس نے اپنی ٹیم کے ہمراہ لواری ٹنل کے دیر سائڈ میں پھنسے مسافروں کو بروقت ریسکیو کرلیا۔

Print Friendly, PDF & Email

 

چترال ( نمائندہ چترال میل ) ڈپٹی کمشنر لوئر چترال / کمانڈنٹ لیویز فورس نے عوامی شکایات کا بروقت نوٹس لیتے ہوئے سخت برفباری اور خراب موسم میں اپنی ٹیم کے ہمراہ لواری ٹنل کے دیر سائڈ میں پھنسے مسافروں کو بروقت ریسکیو کرلیا۔ ڈپٹی کمشنر لوئر چترال محمد عمران خان لواری ٹنل دیر سائڈ میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر دروش ڈاکٹر محمد علی،اے سی یو ٹی خلیل اللہ اور دیگر انتظامی افسران و چترال لیویز کے افسران کے ہمراہ موجود رہے۔ ڈپٹی کمشنر نے خود امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیا۔ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے مسافروں میں خوراک تقسیم کی گئیں اور مسافروں کو ضلعی انتظامیہ کی گاڑیوں میں محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ مسافر اور سیاح حضرات سے گزارش ہے کہ وہ روڈ کلیئر ہونے تک سفر کرنے سے گریز کریں اسی طرح چترال کے عوام نے بروقت ریسکیو آپریشن سرانجام دینے پر ڈپٹی کمشنر / کمانڈنٹ لوئر چترال لیویز محمد عمران خان اور ضلعی انتظامیہ کی ٹیم کی کاوشوں کو سراہا۔ ضلعی انتظامیہ اور چترال لیویز کی ٹیم نے 4 فٹ برف میں ڈپٹی کمشنر کی نگرانی میں لواری ٹنل سے دیر سائیڈ پر پیدل دو گھنٹے کا سفر طے کر کے تمام پھنسے ہوئے مسافروں کو بروقت ریسکیو کر کے با حفاظت سرکاری گاڑیوں میں محفوظ مقام پہ منتقل کیا جس پر عوام نے ڈپٹی کمشنر کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔