چترال (نمائندہ چترال میل ) پیر کی رات تین بجے لواری ٹنل کے قریب دیر سائیڈ پر چترال آنے والے چالیس سے ذیادہ مسافر بردار گاڑیاں برفباری کے باعث پھس کر رہ گئے جن میں بچے،خواتیں او ر معمر افراد بھی شامل تھے۔ اپر دیر کی ضلعی انتظامیہ اور نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی طرف سے کوئی کاروائی نہ ہونے کے باعث سینکڑوں مسافر آٹھ گھنٹے تک بے یارومددگار سردی کا مقابلہ کرتے رہے جب لویر چترال کے ڈپٹی کمشنر محمد عمران خان چترال کی طرف سے برف صاف کرنے والی مشینری لے کر ان کی ریسکیو کوپہنچ گئے اور خواتین اور بچوں کو چترال کی سائیڈ پر لیوی پوسٹ منتقل کرنے کے بعد انہیں چترال کی طرف روانہ کردیا۔ لواری ٹنل کی دیر سائیڈ سے ٹیلی فون پر میڈیا کو بتایاکہ برفبار ی کے نہ تھمنے کے باعث سڑک کو صاف کرنا مشکل ہورہا ہے اور برفباری کی بندش کے ساتھ ہی سڑک کو موٹر گاڑیوں کی ٹریفک کے قابل بنایا جائے گا۔ انہوں نے بتایاکہ ا بتداء میں 69بچوں اور خواتین کو ریسکیو کرکے چترال سائیڈ پر منتقل کئے گئے جبکہ باقی مسافروں کوبعد میں گاڑی فراہم کرکے انہیں زیارت سائیڈ پر لائے گئے۔
درین اثناء چترال کے طول وعرض میں گزشتہ 36گھنٹوں سے مسلسل بارش اور برفباری سے کاروبار زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی ہے۔ چترال شہر اور مضافاتی علاقوں میں بھی تقریباً ایک فٹ پڑنے اور سردی کی شدت میں اضافہ ہونے کے باعث پیر کے روز سرکاری و غیر سرکاری دفاتر اور کاروباری مراکز ویرانے کا منظر پیش کرنے لگے جہاں حاضری نہ ہونے کے برابر رہا۔ اپر چترال اور لوٹ کوہ وادی کا چترال شہر سے رابطہ قائم ہے اور گاڑیاں آجارہی ہیں لیکن ضلعی انتظامیہ نے عوام غیر ضروری طور پرسفر نہ کرنے کا مشورہ دے دیا ہے کیونکہ پہاڑی سلسلوں سے گزرنے والی سڑکیں انتہائی غیرمحفوظ ہوگئی ہیں جہاں کسی بھی وقت برفانی تودے اور پتھر کے گرنے کا خطرہ موجود ہے۔ چترال میں بجلی کی سپلائی بھی برفباری کے نتیجے معطل ہوگئی ہے جس سے شہریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات