صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے ٹو لویر چترال سے آزاد امیدوار محمد حسین جماعت اسلامی کے امیدوار مغفرت شاہ کے حق میں غیر مشروط طور پر دستبردار ہوگئے

Print Friendly, PDF & Email

 

چترال ( نمائندہ چترال میل) صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے ٹو لویر چترال سے آزاد امیدوار محمد حسین جماعت اسلامی کے امیدوار مغفرت شاہ کے حق میں غیر مشروط طور پر دستبردار ہوگئے۔ منگل کے روز گرم چشمہ کے مضافاتی گاؤں برزین میں منعقدہ مقامی عمائدین کی ایک نشست میں انہوں نے اعلان کیا کہ وہ اپنے سپورٹروں اور بہی خواہوں سے مشاورت کے بعد مغفرت شاہ کی حمایت کا اعلان کررہے ہیں کیونکہ حالات ایسے پیدا ہوگئے تھے کہ یہ قدم اٹھانا ناگزیر ہو گیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ مغفرت شاہ نے بطور ڈسٹرکٹ ناظم ان کے علاقے کی مسائل حل کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی اور ان کو ہر طرح سپورٹ فراہم کیا اور اب بھی ان سے توقع رکھتے ہیں کہ کامیابی کی صورت میں وہ اس علاقے پر خصوصی توجہ دیں گے۔ اس موقع پر علاقے کے عمائدین نے خطاب کرتے ہوئے مغفرت شاہ کی مکمل حمایت کی یقین دہائی کرائی۔ مغفرت شاہ نے محمد حسین اور علاقے کے معززین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے توقعات پر پورا اترنے کی بھر پور کوشش کریں گے۔