اسلام آباد ( نمائندہ چترال میل) سرکاری عازمینِ حج کی تربیت کا شیڈول تیار کر لیا گیا؛ ضلع کی سطح پر تربیتی پروگرامز کا انعقاد 12 فروری سے ہو گا۔ تربیتی پروگرامز میں شرکت لازمی ہو گی۔ نئے تربیتی نصاب میں مناسک حج کے ساتھ ساتھ نظم و ضبط اور انتظامی امور پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔ یہ بات وزارت کے ماسٹرز ٹرینرز نے افسران کی تربیتی ورکشاپ سے خطاب کے موقع پر کہی۔ تربیتی ورکشاپ میں وزارت مذہبی امور کے 90 افسران اور اہلکاروں کو نئے تربیتی نصاب پر بریفنگ دی گئی۔ وزارت کے جوائنٹ سیکرٹری انتظامیہ احمد ندیم خان، ڈی جی سید مشاہدحسین خالد، چیف ٹرینر ناصر عزیز خان نے تربیتی نصاب کو حتمی شکل دے دی۔ ورکشاپ میں مزید بتایا گیا کہ مختلف اضلاع میں 7 حاجی کیمپوں کے ذریعے حج تربیت کا آغاز 12 فروری سے ہو گا۔ تربیتی پروگرام میں ’پاک حج‘ موبائل ایپ، سفر حج کی تیاری، مناسک، سفر حج کی مشکلات اور عمومی ہدایات شامل ہیں۔ چیف ٹرینر نے کہا کہ تربیت گاہوں میں وادی منیٰ کی طرز کے ماڈل خیمے تیار کیے گئے ہیں۔ ماسٹر ٹرینرز عازمینِ حج کو تھری ڈی ویڈیوز اور سوال و جواب کے ذریعے تربیت فراہم کریں گے۔ 69 ہزار سرکاری عازمینِ حج کو دو مراحل میں تربیت دی جائے گی۔ تربیت کا دوسرا مرحلہ رمضان المبارک کے بعد شروع ہو گا۔ عازمینِ حج اپنے قریبی مقامات پر حج تربیتی ورکشاپس میں شرکت کریں گے۔ عازمینِ حج کو موبائل میسیج اور حج ایپ کے ذریعے تربیتی شیڈول کی اطلاع دی جائے گی۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





