ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال افتخار شاہ کے زیر صدارت ڈی۔پی۔او آفس بلچ میں کیلاش فیسٹیول جوشی (چیلم جوشٹ) کے حوالے سے خصوصی میٹنگ کا انعقاد
میٹنگ میں ایس۔پی۔ایلیٹ فورس عمر دراز خان، ڈی۔ایس۔پی۔ہیڈکوارٹر تمیزالدین، پی۔اے ٹو ڈی۔پی۔او نور زمان، ایس۔ڈی۔پی۔او سرکل دروش اقبال کریم، ایس۔ڈی۔پی۔او سرکل لٹکوہ حسن اللہ، ایس۔ڈی۔پی۔او سرکل بمبوریت احمد عیسی، ایس۔ڈی۔پی۔او سرکل چترال سجاد حسین، انچارچ ڈی۔ایس۔بی انسپکٹر علی احمد، ایس۔ایچ۔او تھانہ بمبوریت SI فیض الرحمن، ایس۔ایچ۔او تھانہ رمبور SI عبدالوکیل، ایس۔ایچ۔او تھانہ ایون SI عطاء الرحمن، ایس۔ایچ۔او تھانہ دروش SI بلبل حسن، ایس۔ایچ۔او تھانہ عشریت SI معراج الدین اور دیگر پولیس افسران بھی شریک تھے۔
ڈی۔پی۔او لوئر چترال نے کہا کہ جوشی فیسٹیول کے دوران لوئر چترال پولیس کی جانب سے ملکی/ غیر ملکی سیاحوں کی سہولت کے لئے خصوصی فسلٹیشن سنٹرز قائم کئے جائیں گے۔
لوئر چترال پولیس کیلاش کمیونٹی کے مذہبی رسومات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور تہوار کے پرامن طریقے سے انعقاد کو ہر صورت یقینی بنانے کے لئے موثر اقدامات اٹھائے جائنگے۔
ڈی۔پی۔او لوئر چترال نے مزید کہا کہ کیلاش فیسٹیول کے دوران ٹریفک کی روانی کو بلا تعطل جاری رکھنے اور سیاحوں کی سہولت کے لئے مختلف مقامات پر ٹریفک وارڈنز اور ٹوارزم پولیس کی اضافی نفریاں تعینات کئے جائیں۔

