پاکستان راہ حق پارٹی کے نامزد امیدوار چترال سے مولانا افتخار حسین صدیقی نے ( پی ٹی آئی ) پارلیمنٹرین کے امیدوار شہزادہ خالد پرویز کے حق میں دستبردار ہونے کا اعلان کیا

Print Friendly, PDF & Email

چترال (نمائندہ چترال میل) پاکستان راہ حق پارٹی کے نامزد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی کے 2لویر چترال مولانا افتخار حسین صدیقی نے پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین (پی ٹی آئی پی) کے امیدوار شہزادہ خالد پرویز کے حق میں دستبردارہونے کا اعلان کرتے ہوئے ان کے حق میں بھر پور انتخابی مہم چلاکر ان کی کامیابی کا راستہ ہموارکرنے کا اعلان کردیا۔ منگل کے روز چترال پریس کلب میں شہزادہ خالد پرویز اور پاکستان راہ حق پارٹی کے ضلعی صدر مولاناسراج الدین قریشی اور دیگر رہنماؤں مولانا جاوید اورکارکنوں کی معیت میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان راہ حق پارٹی نے ہمیشہ اسلامی اقدار اور ناموس صحابہ کو سامنے رکھ کر سیاست کی ہے اور شہزادہ پرویز کی حمایت اور ان کے حق میں الیکشن سے دستبرداری بھی اس کی بنیادی وجہ ہے جس کے ساتھ اس سلسلے میں تفصیلات طے پاگئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان راہ حق پارٹی کا چترال میں ایک سیاسی شناخت اور وجود ہے اور اس حیثیت کوشہزادہ خالد پرویز کے حق میں استعمال کرنے کا فیصلہ کی گیا ہے جوکہ ایک مذہبی گھرانے سے تعلق رکھتا ہے اور ان کا خاندان چترال کی سیاست میں اسلامی اقدار کو پیش نظر رکھتے ہوئے ایک شریفانہ کردار ادا کیا ہے۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں شہزادہ خالد پرویز نے کہاکہ بحیثیت مسلمان وہ اسلامی اقدار اور ناموس صحابہ کے لئے ہرممکن کوشش کرنے کو اپنے لئے سعادت سمجھتے ہیں اور پاکستان راہ حق پارٹی نے انہیں اس لئے اہل سمجھ کر ان کی حمایت کردی ہے جس کے لئے وہ ان کے مشکور ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ان دنوں بعض امیدوار دوسروں کے حق میں اپنے مفادات کی خاطر دستبردار ہورہے ہیں جوکہ شرمناک بات ہے لیکن پاکستان راہ حق پارٹی صرف اور صرف اسلامی اقدار کی خاطر ان پر اعتماد کیا ہے۔
چترال (نمائندہ آج) پاکستان راہ حق پارٹی کے نامزد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی کے 2لویر چترال مولانا افتخار حسین صدیقی نے پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین (پی ٹی آئی پی) کے امیدوار شہزادہ خالد پرویز کے حق میں دستبردارہونے کا اعلان کرتے ہوئے ان کے حق میں بھر پور انتخابی مہم چلاکر ان کی کامیابی کا راستہ ہموارکرنے کا اعلان کردیا۔ منگل کے روز چترال پریس کلب میں شہزادہ خالد پرویز اور پاکستان راہ حق پارٹی کے ضلعی صدر مولاناسراج الدین قریشی اور دیگر رہنماؤں مولانا جاوید اورکارکنوں کی معیت میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان راہ حق پارٹی نے ہمیشہ اسلامی اقدار اور ناموس صحابہ کو سامنے رکھ کر سیاست کی ہے اور شہزادہ پرویز کی حمایت اور ان کے حق میں الیکشن سے دستبرداری بھی اس کی بنیادی وجہ ہے جس کے ساتھ اس سلسلے میں تفصیلات طے پاگئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان راہ حق پارٹی کا چترال میں ایک سیاسی شناخت اور وجود ہے اور اس حیثیت کوشہزادہ خالد پرویز کے حق میں استعمال کرنے کا فیصلہ کی گیا ہے جوکہ ایک مذہبی گھرانے سے تعلق رکھتا ہے اور ان کا خاندان چترال کی سیاست میں اسلامی اقدار کو پیش نظر رکھتے ہوئے ایک شریفانہ کردار ادا کیا ہے۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں شہزادہ خالد پرویز نے کہاکہ بحیثیت مسلمان وہ اسلامی اقدار اور ناموس صحابہ کے لئے ہرممکن کوشش کرنے کو اپنے لئے سعادت سمجھتے ہیں اور پاکستان راہ حق پارٹی نے انہیں اس لئے اہل سمجھ کر ان کی حمایت کردی ہے جس کے لئے وہ ان کے مشکور ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ان دنوں بعض امیدوار دوسروں کے حق میں اپنے مفادات کی خاطر دستبردار ہورہے ہیں جوکہ شرمناک بات ہے لیکن پاکستان راہ حق پارٹی صرف اور صرف اسلامی اقدار کی خاطر ان پر اعتماد کیا ہے۔