چترال (نمائندہ چترال میل) صوبہ خیبرپختونخوا کی تاریخ میں پہلی مرتبہ پرائیویٹ سیکٹر میں قائم ہونے والی پن بجلی گھر آیون ہائیڈل کے منیجنگ ڈائریکٹر اور چترال چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے بانی رکن منظورِ احمد نے لویر چترال کی ضلعی انتظامیہ اور این ایچ اے افسران نے ایون میں بغیر نوٹس کے کھمبے اکھاڑ کر 2800 گھرانوں کو بجلی سے محروم کردیا۔ بدھ کی شام سینکڑوں متاثرین کی معیت میں آیون جنالی کے مقام پر مقامی میڈیا کو حالت زار بتاتے ہوئے کہا کہ بمبوریت روڈ کی تعمیر کے لئے ایکوائر کردہ زمین پر آیون ہائیڈل کے دو ایچ ٹی پول ایستادہ تھے جن کے متبادل کھمبیلگاکر ابھی تاریں ان پر مشتمل شفٹ کرنا باقی تھا کہ انتظامیہ نے ہیوی مشینری کی مدد سے لائیو پول گرادیا۔ انہوں نے کہا کہ پول گرنے پر آیون سے گہیریت اور کیسو گاؤں تک ایریا تاریکی میں ڈوب گئی ہے۔ منظور احمد نے کہاکہ ذمہ داروں کے خلاف کاروائی تک بجلی گھر کو احتجاجاً بند رکھیں گے۔ اس موقع پر ویلج چیئرمین محمد رحمان اور دوسروں نے بھی انتظامیہ اور این ایچ اے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے حکومت سے فوری ایکشن کا مطالبہ کیا۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





