چترال ( نمائندہ چترال میل )مسیحی براداری کی مذہبی تہوار “کرسمس” لوئر چترال میں منائی گئی۔
ڈی پی او لوئر چترال قمر حیات خان اور ڈی سی لوئر چترال عمران خان یوسفزئی کی کرسمس تقریب میں خصوصی شرکت۔
ڈی پی او لوئر چترال اور ڈی سی لوئر چترال کرسمس ڈے پر مسیحی براداری کے ساتھ کیک کاٹ کر ان کی خوشی میں اضافہ کیا اور ان میں گفٹس تقسیم کئیں۔
اس موقع پراسسٹنٹ کمشنر چترال لوئر ڈاکٹر محمد عاطف جالب، ایس ڈی پی او سٹی اقبال کریم و د دیگر انتظامی افسران بھی موجود تھے۔
مسیحی براداری کے رہنماؤں نے ڈی۔پی او لوئر چترال اور ڈی۔سی لوئر چترال کو اپنی خوشی میں شریک دیکھ کر انتہائی خوشی کا اظہار کیا۔
چترال کی پر امن فضاء میں ہم سب کو خوش دیکھنا چاہتے ہیں اور اپ سب کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے
ڈی پی او لوئر چترال قمر حیات خان