داد بیداد۔۔چترال کا رنر۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی

Print Friendly, PDF & Email

 

چترال کا رنر کو اردو میں ”گو شہ چترال“ لکھا جا ئے گا یہ معمولی نا م اور عام تر کیب نہیں بلکہ دوبئی کی محمد بن راشد لائبریری میں قائم ہونے والا کتابوں کا خا نہ (شیلف) ہے اس خانے میں چترال اور گلگت کے اندرکی علا قے کی زبان اور تاریخ وثقافت پر انگریزی، اردو، شینا، بروشسکی، واخی اور کھوار میں لکھی ہوئی کتا بیں رکھی جا رہی ہیں علم و ادب کے حوالے سے چترال، گلگت بلتستان اور ملحقہ اضلا ع میں دلچسپی رکھنے والوں کے لئے یہ بہت بڑا کام ہے اس کی جتنی تعریف کی جا ئے بہت کم ہو گی محمد بن راشد لائبریری کا شمار دنیا کی بڑی لائبریریوں میں ہوتا ہے لائبریری آف کا نگریس واشنگٹن اور برٹش لائبریری لندن سمیت دنیا کی 5000بڑی لائبریریوں کے ساتھ آن لائن منسلک ہے پوری دنیا کے لو گ اس لائبریری میں مو جو د وسائل سے براہ راست یا بالواسطہ استفادہ کر تے ہیں اب نیو یارک، ٹو کیو، بر لن یا بیجنگ میں بیٹھا ہوا چترالی یا گلگتی چترال کار نر میں رکھی ہوئی کتاب تک پہنچ سکتا ہے اس کو چترال یا گلگت آنا نہیں پڑے گا دو بئی کی اتنی عظیم لائبریری میں چترال کارنر یا گوشہ چترال کیسے قائم ہوا؟ اس کی دلچسپ کہا نی ہے اور اس کہا نی کے چار بڑے کر دار ہیں چترال کے شہرت یا فتہ شاعر حسین نا در جا ن دو بئی، ابو ظہبی اور دیگر خلیجی ریا ستوں کی پا کستانی برادری میں بڑا نا م اور مقام رکھتے ہیں بڑے بڑے مشا عروں میں ان کو بلا یا جا تا ہے ذرائع ابلاغ میں ان کا نا م آتا ہے اور دو بئی کی اعلیٰ سو سائیٹی کے مشا ہیر کے ساتھ ان کی نشست و بر خاست ہوتی ہے صدر الدین ہاشوانی کی نا مور صاحبزادی سارہ ہا شوانی بھی ان مشاہیر میں شامل ہیں چترال کارنر کے خواب کو حقیقت تک لا نے میں سارہ ہا شوانی نے حسین نادر جا ن کا بھر پور ساتھ دیا یا سین سے تعلق رکھنے والے ہماری بھا ئی سجاد احمد نے دست تعاون بڑھا یا فنی اور تکنیکی پرا پوزل پیش کیا گیا، پرا پوزل کی منظوری دی گئی ابتدائی طور پر سات کتا بوں سے چترال کارنر کا آغاز ہوا محمد بن راشد لائبریر ی کی ویب سائیٹ پر اس کا اعلا ن ہوا چترال کارنر میں رکھی ہوئی کتا بوں کے کٹیلاگ نمبر بھی ویب سائیٹ پر اپلوڈ کئے گئے اس نمبر کے ذریعے کتا بوں تک رسائی ملے گی حسین نا در جا ن صاحب کہتے ہیں کہ ابتدائی طور پر جو کتا بیں لائبریری کو دی گئیں ان کتا بوں کے لئے ہم چترال کے نا مور فنکار اور ثقا فتی شخصیت منصور علی شباب کے شکر گذار ہیں جنہوں نے 2022 میں دوبئی کے دورے پر آتے وقت ہمارے لئے چند کتا بوں کا تحفہ لایا تھا، ہم یہ تحا ئف اپنے صندوقوں میں رکھ کر تا لہ لگا نے کے بجا ئے ان کو محمد بن راشد لائبریری میں رکھ کر دنیا بھر کے محبان چترال و گلگت کے ساتھ شیرکیا، ہمارا اگلا منصو بہ یہ ہے کہ کھوار میں قاضی سید بزرگ شاہ الاز ہری کا کھوار ترجمہ قرآن مجید اور کھوار میں سیرت رسول ﷺ پر شہزادہ صمصام الملک کی کتاب کے ساتھ کھوار اردو لغت، کھوار انگریزی لغت اور کھوار ڈیجیٹل لغت سمیت 200کتابوں کی فہرست میں سے ایک ایک کتاب اپنے دوستوں کے ذریعے منگوا کر چترال کارنر کی زینت بنائینگے اس لائبریری میں چترال کارنر کا قیام مشکل تھا اب اس کارنر کے لئے کتابوں کی فراہمی زیا دہ مشکل نہیں محمد بن راشد لائبریری میں چترال کارنر کا قیام علا قے کے ادیبوں، شاعروں اور دانشوروں کے ساتھ ساتھ عوام و خواص کے لئے بھی باعث فخر ہے