ڈسٹرکٹ یوتھ آفس لوئر چترال نے ضلعی انتظامیہ لوئر چترال کے تعاون سے یوتھ سنٹر میں ”بزنس مینجمنٹ” پر ایک روزہ سیشن کا اہتمام

Print Friendly, PDF & Email

 

چترال ( نمائندہ چترال میل ) ڈسٹرکٹ یوتھ آفس لوئر چترال نے ضلعی انتظامیہ لوئر چترال کے تعاون سے یوتھ سنٹر میں ”بزنس مینجمنٹ” پر ایک روزہ سیشن کا اہتمام کیا۔ تقریب کے مہمانانِ خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ انور اکبر خان اور اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹرز لوئر چترال ڈاکٹر محمد عاطف جالب تھے۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر جبار، متعلقہ اداروں کے ذمہ داران، سماجی شخصیات اور طلباء بھی تقریب میں شریک تھے۔ مقررین نے نوجوانوں کے بہتر مستقبل کے لئے اس قسم کی سرگرمیوں کو سراہا اور نوجوانوں کے ساتھ اپنے تجربات پر تبالہ کیا۔ مہمان خصوصی نے تقریب سے خطاب میں اس طرح کے سیشنز کو نوجوانوں کیلئے خوش آئند قرار دے دیا اور کہا کہبزنس مینجمنٹ سے متعلق مہارتیں اور علم ہماری زندگی کے تمام پہلوؤں پر براہ راست لاگو ہیں۔ سیشن میں منصوبہ بندی، تجزیہ، نیٹ ورکنگ کاروباری نظم و نسق کو منظم کرنے سے نوجوانوں میں کلیدی قابلیت پیدا کرنے میں مدد ملتی ہے جو کہ نوجوانوں میں کیریئر کے امکانات کو فروغ دے گی۔ خطاطی میں دلچسپی رکھنے والے طلباء کے لیے بھی ایک تربیتی کورس کا آغاز کیا جائے گا۔