چترال (نما یندہ چترال میل) وادی لاسپور سمیت اپر چترال کے دیگر وادیوں اور علاقوں میں چکن پاکس سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک سو سے تجاوز کرگئی جوکہ بنیادی طور پر گزشتہ دنوں گورنمنٹ گرلز مڈل سکول ہرچین لاسپور کے 34بچیوں میں پائی گئی تھی جن میں سکول کی ہیڈ مسٹریس بھی شامل تھی۔ علاقے میں چکن پاکس کی وبا پھوٹ پڑنے کی خبر پرصوبائی حکومت نے علاقے میں ریڈ الرٹ جاری کردیا تھا جس کے بعد تحصیل مستوج کے تمام دیہات میں چکن پاکس کے بارے میں عوامی آگہی کی مہم شروع کردی گئی جس کے دوران بریپ، سورلاسپور، بروک اور بونی کے علاوہ تحصیل موڑکھو کے گاؤں سہت میں بھی درجنوں بچوں اور بچیوں کے چکن پاکس میں مبتلا ہونے کی تصدیق ہوگئی ہے۔ ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹر ای پی آئی ڈاکٹر ولی خان نے کہا ہے کہ چکن پاکس سے متاثر ہ افراد کی تعداد 119ہے جن میں وہ بچے بھی شامل ہیں جوکہ صحت یاب ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اپر چترال کے دوردراز وادی تریچ کے زوندرانگم سے بھی دو بچوں کے چکن پاکس سے متاثر ہونے کی اطلاعات موصول ہوگئی ہیں۔ انہوں نے عوام پر زور دیا ہے کہ وہ بچوں میں بخار کی علامت واضح ہونے پر فوری طور پر قریبی ہسپتال سے رجوع کریں۔ درین اثناء علاقے میں چکن پاکس کے مریضوں کی تعداد میں اضافے سے تشویش کی لہر دوڑ رہی ہے۔
تازہ ترین
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔محمد جاوید حیات ۔۔الھم لبیک
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان کی زیرِ صدارت کرائم میٹنگ کا انعقاد
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔محمد جاوید حیات۔۔چترال ماڈل کالج ایک معتبر تعلیمی اداره
- ہومچترال شہر میں سیزن کی پہلی برفباری، لواری ٹنل ایریا میں دس انچ برف، انتظامیہ کی احتیاطی ہدایات
- ہومدادبیداد۔ جنگ کے ترانے۔ ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کا منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زباں”سریر شفگتہ اور کالی وردی “۔۔محمد جاوید حیات
- ہومصوبہ بھر میں غیر قانونی میڈیکل سٹورز اور غیر معیاری ادویات کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم
- ہومموڑدہ آیون کے پاس دریا کا رخ تھوڑیاندہ اور درخناندہ کو براہ راست ہٹ کر رہا ہے، چینلائزیشن کرکے اس کی روانی کو سنٹر میں ڈالا جائے ، ورنہ شدید تباہی کے خطرے سے دوچار ہونگے۔ متاثرین ایون ویلی
- مضامینداد بیداد ۔ وطن کا صو فی شاعر ۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی





