دھڑکنوں کی زبان۔۔۔۔۔۔محمد جاوید حیات۔۔۔ایک شرین سخن کی جدا?ی
زندگی کی ایک تلخ حقیقت موت ہے اور یہ حقیقت زندگی کو خوبصورت بھی بناتی ہے جب زندگی خوبصورت ہو تو موت اس سے بھی زیادہ خوبصورت ہوتی ہے کبھی کبھی انسان مر کر بھی یادوں کے سکرین پرزندہ ہی رہتا ہے۔۔۔سردار میکی بھی ایسا ہی ایک کردار تھے دنیا کو رنگ و بو کی عینک لگاکر بھی دیکھا تھا اور خزان و بہار کی بوقلمونیوں کو بھی قریب سے دیکھا تھا۔۔سردار میکی تورکھو کے خوبصورت گا?ں را?ین میں خودان کے مطابق 1952 کو پیدا ہو? تھے خاندان متمول اور علمی تھا سکول پڑھا اور 1967 کو مڈل سکول ورکھوپ سے مڈل پاس کیا وہاں سے پشاور چلے گ? پشاور میں چترالی بازارمیں دکان کھول کر چترالیوں کی خدمت گار اور سرپرست کے طور پرزندہ رہے۔زندہ دل تھے مرنجان مرنج طبیعت تھی خدمت اورشرافت سے سرشار تھے کھرے سچے تھے اس زمانے میں چترالی جب پشاور جاتے تو ان کو رہنما?ی کی ضرورت ہوتی اس مہا کام میں سردار میکی پیش پیش ہوتے۔سردار میکی فٹ بال کے اچھے کھیلاڑی تھے ڈیفس میں کھیلتے جب ترنگ میں آتے تو ننگے پا?ں کھیلتے۔ک? سال پشاور میں گزارنے کے بعد چترال آ? شاہی بازار چترال میں دکان کرنے لگے دکان اپنی تھی کرا? کی نہ تھی۔خدمت خلق اسی طرح برقرار رہی۔۔ہر دلعزیز تھے اس لیے حلقہ یاران بڑاتھا۔بازار کے ساتھی کاروباری کیساتھی دوست احباب رشتے ناطے سب ان کے گرویدا تھے۔ہسپتال میں کو?ی مریض ہو عدالت میں کو?ی پیشی بھگت رہا ہو کو?ی کسی اور مجبوری کا سامنا کر رہا ہو سردار میکی ان کے دست راست بنتے۔۔وہ خاندان، قوم، قبیلہ وغیرہ شناختوں سے اپنے آپ کو بلاتر رکھتے محمد حسین میکی اور آپ صرف خدمت کے لیے دوڑ دھوپ کرتے۔ خدمت بھی بے لوث ہوتی۔۔۔سردار میکی نے دنیا کے بکھیڑوں سے ساری زندگی اپنے آپ کو آزاد رکھا شادی تک نہیں کی۔۔خاندان والوں کی سرپرستی کی۔۔چترال بازار میں ہمارا ایک گروپ ہوا کرتا تھا اس میں عبد الولی خان خاموش میں اور سردار میکی شام کا کھانا اورناشتہ صدیق کے ہوٹل(ملفت خان ہوٹل)میں کرتے۔۔صدیق خصوصی طور پر ہمارے لیے کھانا چا? اور ناشتہ بناتے۔اس نشست میں خوش گپیاں ہوتیں۔ علمی بحث ہوتے۔۔موجودہ دورکے تقاضوں پر تبصرے ہوتے۔کھوارزبان کے پرانے اصطلاحات اورالفاظ پربحثیں ہوتیں۔۔سردار میکی بڑے پڑھاکو تھے روز مختلف اخبار پڑھتے میں ان کے لیے کتابیں لاتا وہ روز مجھے یاد دلاتا کہ تمہاری فلان کتاب میرے پاس محفوظ ہے۔سردار میکی بہت پیارے تھے ان کی باتیں ان کی یادیں مشام جان ہیں۔۔وہ میرا نام لے کر (اے جاوید حیات) کہہ کر مخاطب کرتے۔وہ چترال کے ادبی شخصیات کا بڑااحترام کرتے کہتے مولانگا ادب کو یتیم کر گ? گل نواز خاکی پھر پیدا نہیں ہوگا فیضی ہماری پہچان ہیں۔۔سب کی ساری نگارشات ان کے پاس محفوظ تھیں۔۔پہلی فرصت میں ن? کتاب خریدتے۔۔وہ تہذیب و ادب کی چلتی پھرتی اکیڈیمی تھے۔ہم ایک حوالے سے محروم ہوگ?۔ایک دو مہینے بیمار رہے اور 16 اگست کے عصر کے وقت وہ اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔۔ ہم نیایک شرین سخن کھو دیا۔۔۔اللہ ان کو کروٹ کروٹ جنت نصیب کرے۔۔۔آسماں تیری لحد پر شبنم افشانی کرے۔۔۔۔۔سبزہ نورستہ اس گھر کی نگہبانی کرے۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین
- ہومماڈل یوناٸٹیڈ نینشنز کانفرنس Model United Nations Conference,(MUN) الخدمت فاٶنڈیشن اسکول قتیبہ کیمپس چترال میں (MUN) کانفرنس کا انعقاد کیا گیا
- مضامینپھول جیسے بچپن پر ظلم: بچوں سے مشقت اور بھیک منگوانے کا بڑھتا ہوا رجحان۔۔تحریر: بشیر حسین آزاد
- ہومضلع لوئر چترال پولیس میں 07 نئے جوان شامل، ڈی پی او لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے تقرر نامے تقسیم کر دیے۔
- ہومضلعی پولیس سربراہ کی قیادت میں منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- ہومضلعی پولیس سربراہ کی قیادت میں منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- ہومچترال اسکاؤٹس نے چترال لیویز کو 1 کے مقابلے میں 4 گول سے ہرا کر چیمپیئن شپ اپنے نام کر لی
- ہوم*پرنس رحیم آغا خان کے دورہ لوئر چترال کے سلسلے میں آر۔پی۔او ملاکنڈ سید فدا حسن شاہ کا تھانہ لٹکوہ اور دیدار گاہ گرم چشمہ کا دورہ، سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔محمد جاوید حیات ۔۔”یہ سسٹم کیا بلا ہے “
- ہومچترال لوئر میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر سینئر کی سیٹ سات ماہ سے خالی، عوام و کنٹریکٹرز کو شدید مشکلات کا سامنا
- ہومچترال میں اگیگا کا احتجاجی مظاہرہ، مطالبات کے حق میں شدید نعرے بازی



