چترال (نما یندہ چترال میل) چترال کی معروف دینی و سماجی شخصیت قاری فیض اللہ چترالی کی جانب سے کوغذی اور دروش گول میں حالیہ تباہ کن سیلاب سے متاثرہ خاندانوں میں نقد رقوم تقسیم کردی گئیں۔ دروش گول میں جے یو آئی تحصیل دروش کے امیر مولانا امین احمد اور سابق یوسی ناظم مولانا محمود الحسن جبکہ کوغذی میں مولانا ولی الرحمن انصاری، قاری بشیر احمد اور قاضی محمد نسیم کی نگرانی میں متاثرین میں امدادی چیکس تقسیم کئے گئے۔ چترال میں قاری فیض اللہ چترالی کی سماجی خدمات کے نمائندہ اور مسؤل خطیب شاہی مسجد چترال مولانا خلیق الزمان کاکا خیل نے قاری فیض اللہ چترالی کی طرف سے متاثرین سیلاب کی ہنگامی امداد پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ قاری صاحب نے حسب روایت اس بار بھی سیلاب سے متاثرہ اہل وطن کی امداد میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور متاثرین کی بحالی کیلئے انتہائی ہمدردانہ کردار ادا کیا، انہوں نے کہا کہ قاری صاحب کی جانب سے گزشتہ سال کے سیلاب سے متاثرہ گولین، شیشی کوہ، اپر چترال اور یارخون کے خاندانوں کی بحالی کا عمل تا حال جاری ہے، اس سلسلے میں متاثرین کیلئے کئی مکان تعمیر ہوچکے ہیں، جبکہ کچھ مکانوں کی تعمیری کام جاری ہے۔
تازہ ترین
- ہومملزم کے قبضے سے 1039 گرام چرس اور 92 گرام آئس برآمد۔چترا ل پولیس
- ہومچترال شہر میں منعقدہ دو روزہ تجارتی نمائش چترال ایکسپو اختتام پذیر، چترال کے علاوہ دیگر اضلاع سے بھی خواتین کی شرکت
- ہوماحتجاجی جلسہ کے بعد احتجاجیوں نے ڈی سی لویر چترال ہاؤس کے سامنے غیرمعینہ مدت تک کے لئے دھرنا شروع کردیااور سڑک بھی بلاک کردیا
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال افتخار شاہ کی خصوصی ہدایت پر ٹریفک وارڈن کے ساتھ خصوصی میٹنگ کا انعقاد
- ہومعلاقہ دروش میں نوجوان کے قتل میں ملوث نامزد ملزمان گرفتار
- ہومترقی پانے والے آفیسر اقبال الدین کے اعزاز میں ڈی۔پی۔او آفس بلچ لوئر چترل میں خصوصی پروگرام کا انعقاد
- ہوم1 کلو 265 گرام چرس برآمد۔ چترال پولیس کی کامیاب کاروائی
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔۔محمد جاوید حیات۔۔۔۔۔ “ڈر لگتا ہے “
- ہوم6 ستمبر یوم دفاع پاکستان کی مناسبت سے لوئر چترال پولیس لائن میں خصوصی پروگرام کا انعقاد۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔۔۔محمد جاوید حیات۔۔۔۔”اساتذہ کا گل دستہ ایبٹ آباد میں “۔