چترال (نما یندہ چترال میل) آل کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن نے صوبائی حکومت کو خبر دار کیا ہے کہ اگر ان کے بقایاجات کی ادائیگی کے لئے فنڈز فوری طور پر فراہم نہ کی گئی تو وہ سخت احتجاج کرنے اور دھرنا دینے کے ساتھ ساتھ جاری ترقیاتی کام بند کرنے پر مجبور ہوں گے کیونکہ گزشتہ ایک سال سے فنڈز کی عدم فراہمی سے ٹھیکہ دار برادری سخت مالی مشکلات میں مبتلا ہوکر دیوالیہ ہونے کے قریب ہیں جوکہ اپنے جیبوں سے کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔ جمعہ کے روز چترال پریس کلب میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کے صدر سید الدین نے دیگر رہنماؤں اسمار خان، سبحان الدین، صدیق احمد، لالہ اکبر، تاج رسول، فضل ہادی، گل حمید اور دوسروں کی معیت میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ گزشتہ ایک سال سے ضلع چترال کے تمام ٹھیکہ دار انتہائی مشکل میں کام کرنے کے باوجود سخت مشکلات سے دوچار ہیں اور ذیادہ تر منصوبوں میں 90فیصد کام مکمل کرنے کے باوجود فنڈز کا نام ونشان تک نہیں ہے جبکہ متعلقہ محکمہ جات کی طرف سے بار بار فنڈز ڈیمانڈ کرنے کے باجود فنانس ڈیپارٹمنٹ سے فنڈز ریلیز نہیں ہورہے ہیں۔ انہوں نے اس بات پربھی تعجب کا اظہار کیاکہ اگر کسی محکمے کے لئے محدود مقدار میں فنڈز ریلیز بھی ہوجائے تو دوسرے دن اسے ڈی پنچ (depunch)کرکے ضلعے میں حکومتی خزانے کے سسٹم سے نکال دیاجاتا ہے اور ان حالات میں ٹھیکہ داروں کی اکثریت کا دیوالیہ نکل چکا ہے اور بعض اپنی بقا کے لئے جدوجہد میں مصروف ہیں۔ انہوں نے کہاکہ گزشتہ حکومت نے ٹینڈرنگ پراسس میں جو تبدیلی لائی تھی، اس کی وجہ سے ٹھیکہ داروں کا ذیادہ تر سرمایہ کال ڈپازٹ، ایڈیشنل کال ڈپازٹ کی شکل میں سرکار کے پاس پھنسے رہتے ہیں جس سے ان کی مشکلات میں اور بھی اضافہ ہوگیا ہے۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ، چیف سیکرٹری، ایڈیشنل چیف سیکرٹری اور وزیر خزانہ سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ چترال کی پسماندگی کے باعث یہاں کے ٹھیکہ داروں پر خصوصی طور پر رحم کیا جائے اور خصوصاً ایم اینڈ آر، گزشتہ سال کے سیلاب سے متاثرہ انفرسٹرکچرز کی بحالی اور اے ڈی پی کے مکمل شدہ کاموں کی ادائیگی ہنگامی طور پر کیا جائے۔ ٹھیکہ دار برادری نے 9مئی کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاکہ قانون کو ہاتھ میں لینا اورقوم کے شہداء کے ساتھ بے حرمتی نہایت گھناونی اور قبیح فعل ہے۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات