الخدمت فاونڈیشن لویر چترال کے زیر اہتمام یتیم اور بے سہارا بچوں کی نگہداشت اورتعلیم وتربیت کے قائم ادارہ آغوش کے لئے وسائل جمع کرنے کے لئے ڈونر زکانفرنس مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی

Print Friendly, PDF & Email

چترال (نما یندہ چترال میل) الخدمت فاونڈیشن لویر چترال کے زیر اہتمام یتیم اور بے سہارا بچوں کی نگہداشت اورتعلیم وتربیت کے قائم ادارہ آغوش کے لئے وسائل جمع کرنے کے لئے ڈونر زکانفرنس مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی جس میں مجموعی طور پر 33لاکھ روپے سے ذیادہ کے نقد اور جنس کی صورت میں امداد کا مختلف مخیر حضرات نے موقع پر اور ملک کے دوسرے شہروں اور بیرون ملک سے ٹیلی فون پر اعلا ن کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے الخدمت فاونڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل وقاص انجم جعفری نے معاشرے کے بے سہارا افراد اور خصوصی طور پر یتیموں پر دست شفقت رکھنے اور انہیں پروان چڑہانے میں مدد دینے کے عمل کو اسلامی تعلیمات کی روشنی میں ایک مستحسن قدم قرار دیا۔ انہوں نے کہاکہ الخدمت فاونڈیشن نہ صرف ملک میں بلکہ بیرون ملک بھی قدرتی آفات میں انسانیت کی خدمت کرتی ہے اور برادر اسلامی ممالک ترکیہ اور شام میں حالیہ زلزلے میں 70کروڑ روپے کی امداد اور ڈاکٹروں اور رضاکاروں کی ٹیمیں بھیجنا اس کی مثال ہیں۔ انہوں نے چترال کے عوام پر زور دیاکہ وہ آغوش سنٹر کا ڈونر بننے سے بڑھ کر اونرشپ حاصل کرکے قیامت کے دن قربت رسول حاصل کرے۔ اس سے قبل الخدمت فاونڈیشن کے صوبائی صدر خالد وقاص چمکنی، سابق ضلع ناظم مغفرت شاہ، ضلعی صدر عبدالحق، ضلعی سرپرست مولانا جمشید احمد اور دوسروں نے بھی خطاب کیا۔