چترال (نما یندہ چترال میل) رائٹ ٹو سروسز کمیشن کے زیر اہتمام سٹیزن انٹگریشن فورم کا اجلاس منگل کے روز مقامی ٹاؤن ہال میں منعقد ہوا جس میں بہتر سروس ڈلیوری کے ذریعے گڈ گورننس کو یقینی بنانے کے حوالے سے شہریوں کے تجاویز حاصل کئے گئے اور اس سلسلے میں کمیشن کی خدمات کو ذیادہ سے ذیادہ حاصل کرنے کیلئے شہریوں کو مربوط معلومات کی فراہمی اور انہیں اس سہولت سے فائدہ اٹھانے کے لئے حوصلہ افزائی کرنے پر غور ہوا۔ رائٹ ٹو سروسز کمیشن کے چیف کمشنر محمد سلیم خان، ڈپٹی کمشنر لویر چترال محمد علی خان، ڈی پی او لویر چترال اکرام اللہ خان اور کمیشن کے سیکرٹری محمد روز خان اس موقع پر موجود تھے۔ چیف کمشنر نے اس موقع پر شہریوں کی طرف سے اٹھائے گئے سوالات پر مختلف محکمہ جات کے افسران سے موقع پر ہی جواب طلب کی اور ان پر حتمی فیصلے بھی سناتے رہے۔ انہوں نے اپنے خطاب میں عوام پر زور دیا کہ وہ رائٹ ٹو سروسز کمیشن سے بھر پور استفادہ کریں اور اس کے نوٹیفائڈ سروسز کے حصول میں مشکلات اور رکاوٹوں کو دورکرانے کے لئے رجوع کریں۔ انہوں نے کہاکہ سروس ڈلیوری کے لئے ہر محکمہ کو ضرورت کے مطابق وقت دیا گیا ہے جس کے اندر وہ شہری کو مطلوبہ سہولت کی فراہمی کا قانونی طور پر پابند ہے اور کمیشن کی یہ بنیادی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ شہریوں کی فوری دادرسی کرتے ہوئے متعلقہ محکمے کو سہولت کی فراہمی کا پابند بنادے۔ انہوں نے کہاکہ اس سروس سے استفادے کی شرح میں اضافے کے لئے سٹیزن انٹگریشن فورم کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر لویر چترال محمد علی خان نے کہاکہ کمیشن سے استفادے کرکے عوام اپنی انفرادی اور اجتماعی مسائل بہتر طور پر حل کرسکتے ہیں لیکن اس بارے میں معلومات کو عام کرنے کی ضرورت ہے جس کے لئے ضلعی انتظامیہ ہر ممکن مدد فراہم کرے گی۔ انہوں نے کہاکہ سرکاری افسران اور ادارے عوام کی خدمت کے لئے ہی قائم ہیں اورکسی افسر یا اہلکارکو اس بنیادی فرض سے پہلو تہی کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ اس موقع پر ممتاز عالم دین مولانا اسرار الدین الہلال، پروفیسر ممتاز حسین، سجاد احمد خان، صفدر علی کاش، رحمت الٰہی اور دوسروں نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
تازہ ترین
- ہومچترال کی باشرافت ماحول کو بے شرافتی اور باحیا ماحول کو بے حیائی کی طرف لے جانے کی کوشش کی گئی ہے جوکہ ناقابل برداشت ہے۔ جمعیت علمائے اسلام کے سینئر رہنما ؤں کی پریس کانفرنس
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات